دوستوں کو دکھانے کیلیے یہ ایک اچھا تجربہ ہے۔ اس میں آپ ایک ایسی گیس بناتے ہیں، جو نظر نہیں آتی اور پھر اسے کاغذ کےکپ میں یوں ڈالتے ہیں جیسے پانی ڈالا جاتا ہے۔ اس کے بعد خاکے میں دکھائے ہوئے سادہ توازنی آلے کی مدد سے آپ یہ ظاہر کرسکتے ہیں کہ جو گیس آپ نے بنائی ہے وہ ہوا سے بھاری ہے۔
پہلے لکڑی کے گز کے دونوں سروں پر دھاگے سے کاغذ کے دو کاغذ کپ باندھ کر ترازو بنالیجیے۔ پھر خاکہ دیکھ کر گز کے ساتھ پینسل بنادھ لیجیے اور پنسل کو میز کے کنارے چند بوجھل کتابوں کے نیچے اس طرح رکھئے کہ ترازو بالکل سیدھا رہے۔
کاغذ کپ ترازو
اب آپ کو کاربن ڈائی آکسائیڈ بنانی ہے۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ ایک چوتھائی گیلن کا مرتبان لیجیے، اس میں ایک چمچے کے برابر خمیر بنانے وال سوڈا ڈالیے اور میں چار بڑے چمچے سرکے کے ڈال دیجیے۔ ان دونوں کے ملنے سے کاربن ڈائی آکسائیڈ پیدا ہوگی۔ اب مرتبان اٹھائیے اور اسے اس طرح ایک تھیلے پر جھکائیے کہ گیس کاغذ کپ میں داخل ہوجے لیکن سرکہ نہ گرنے پائے۔
آپ کوکاغذ کپ میں کچھ نہیں نظر آئے گا لیکن آپ کو بہت جلد ثبوت مل جائے گا کہ گیس کپ میں جارہی ہے، کیونکہ کپ بھاری ہوکر ترازو کو اتنا جھکائے گا کہ خود زمین کی طرف گرنے لگے گا۔
ایک سادہ پیریسکپ بنائیں ایک پیرسکپ عام آبدوزوں میں استعمال کا ایک آلہ ہےجس سے پانی میں رہتے ہوۓ باہر کی چیزوں کا مشاہدہ کر سکتے ہیں اس ویڈیو کو دیکھ کر آپ آسانی سے اسے بنا سکتے ہیں
How to make Tesla Coil How to make Tesla Coil. Simple solid state Tesla coil also called slayer exciter circuit (A Slayer Exciter is an air-cored transformer that steps up a very low DC voltage to a very high AC voltage) Its is a simplest Tesla Coil and class 8th to above students can build…
Make your own Electromagnet (Urdu) An electromagnet is a type of magnet in which the magnetic field is produced by the electricity. This experiment about What is an electromagnet? How to make an Electromagnet? What Are Electromagnets Used For in Everyday Life? This Project experiment video hosted by Fatima Rasheed she is Pakistan Science club’s…
پانی، روشنی کی کرنوں کو کیسے موڑ دیتا ہے؟ روشنی عام طور پر سیدھے خط پر سفر کرتی ہے لیکن کبھی کبھی راستے میں کوئی بیرونی یز اسے موڑ دیتی ہے۔ اس موڑنے یا خم دینے کو سائنسی زبان میں انعطاف کہتے ہیں۔ جب روشنی کی لہریں پانی میں داخل ہوتی ہیں تو ان…
12 وولٹ انورٹر Make your own 12 tube-light Inverter at Home in Urdu. It is very simple inverter don’t need specific electronics components tube light انورٹر mein koi bhi makhsoos purzah jaat istemaal nahi kiye gaye. aam tor par aisay سرکٹس mein istemaal honay walay transformer khaas tor par bananay parte hain lekin is mein…