دوستوں کو دکھانے کیلیے یہ ایک اچھا تجربہ ہے۔ اس میں آپ ایک ایسی گیس بناتے ہیں، جو نظر نہیں آتی اور پھر اسے کاغذ کےکپ میں یوں ڈالتے ہیں جیسے پانی ڈالا جاتا ہے۔ اس کے بعد خاکے میں دکھائے ہوئے سادہ توازنی آلے کی مدد سے آپ یہ ظاہر کرسکتے ہیں کہ جو گیس آپ نے بنائی ہے وہ ہوا سے بھاری ہے۔
پہلے لکڑی کے گز کے دونوں سروں پر دھاگے سے کاغذ کے دو کاغذ کپ باندھ کر ترازو بنالیجیے۔ پھر خاکہ دیکھ کر گز کے ساتھ پینسل بنادھ لیجیے اور پنسل کو میز کے کنارے چند بوجھل کتابوں کے نیچے اس طرح رکھئے کہ ترازو بالکل سیدھا رہے۔
کاغذ کپ ترازو
اب آپ کو کاربن ڈائی آکسائیڈ بنانی ہے۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ ایک چوتھائی گیلن کا مرتبان لیجیے، اس میں ایک چمچے کے برابر خمیر بنانے وال سوڈا ڈالیے اور میں چار بڑے چمچے سرکے کے ڈال دیجیے۔ ان دونوں کے ملنے سے کاربن ڈائی آکسائیڈ پیدا ہوگی۔ اب مرتبان اٹھائیے اور اسے اس طرح ایک تھیلے پر جھکائیے کہ گیس کاغذ کپ میں داخل ہوجے لیکن سرکہ نہ گرنے پائے۔
آپ کوکاغذ کپ میں کچھ نہیں نظر آئے گا لیکن آپ کو بہت جلد ثبوت مل جائے گا کہ گیس کپ میں جارہی ہے، کیونکہ کپ بھاری ہوکر ترازو کو اتنا جھکائے گا کہ خود زمین کی طرف گرنے لگے گا۔
موٹے کاغذ کا ٹکڑا اڑ کر نہیں جاسکتا ایک اور حیرت انگیز تجربہ ہوا کا زبردست دباؤ ثابت کرتا ہے۔ دھاگے کی ایک خالی ریل لیجیے۔ موٹے کاغذ یا گتے کا ایک چھوٹا سا مربع ٹکڑا لیجیے ور ایک پن گتے کے عین درمیان پن کو اس طرح داخل کیجیے کہ آدھا پن ایک طرف…
گیس سے چلنے والا فوارہ کیسے بنایا جائے؟ یہ دلچسپ تجربہ آپ کو گھر کے باہر کرنا چاہیے تاکہ فوارے سے گھر کی چیزیں خراب نہ ہوجائے۔ اس کیلیے آپ کو ان چیزوں کی ضرورت ہوگی۔ ایک سوڈے کی بوتل، ربڑ کی ڈاٹ (جس میں سوراخ کیا ہو)، شیشے کی اٹھارہ انچ لمبی نلی…
مینہ برسانے کا ایک اور طریقہ اس تجربے کیلیے ایک کیتلی اور شیشے کے مرتبان کی ضرورت پڑے گی۔ آدھی کیتلی پانی سے بھر دیجیے اور اسے چولھے پر رکھ دیجیے۔ جوں جوں پانی گرم ہوگا، اس کے سالمے آس پاس ناچے گے اور پانی کے نہایت چھوٹے قطرے بن جائیں گے، یہ گویا ایک…
Homemade solar cell construction (Urdu) A solar cell or photovoltaic cell is an electrical device that converts the light energy into electricity by the photovoltaic effect. solar cell basic unit of solar panel and construct at industrial level you can not build at home but in this article we will try to teach you simple…
حرارت سے پانی ہلکا ہوجاتا ہے تجربے کے لیے تین چیزوں کی ضرورت ہے۔ ایک گلاس، دوا کی گولیوں والی چھوٹی سی شیشی اور ایک فاؤنٹین پین جس میں رونائی بھری ہو۔ گلاس کو ٹھنڈے پانی سے تقریباّ بھر دیجیے۔ پھر شیشی میں دو تہائی پانی بھر لیجیے۔ پین کی نب شیشی میں ڈال…