aquaponics

What is aquaponics and how to make at home - Urdu

ایکوا پونیکس کیا ہے اور گھر میں کس طرح بنا سکتے ہیں

What is aquaponics and how to make at home in urdu?

History of aquaponics

تاریخی تذکرہ

ایکواپونکس کی تخلیق۱۹۸۰ کے درمیانی سالوں میں (مارک مرٹری)اور پروفیسر (دوگ سندرس)نے کی جو کے (کلوز لوپ) سسٹم تھا۔آگے چل کر۱۹۹۷ میں(رکوکے) اور انکے ساتھیوں نے مل کر اسے جدید سسٹم (ایکواپونکس) بنایا۔

What is aquaponics

ایکواپونکس کیا ہے

الفاظ کے اعتبار سے (ایکواپونکس) دو مختلف لفظوں سے مل کر بنا ہے(ایکوا)جوکے ایکوا کلچر سے نکلا ہے یعنی آبی حیوانات کی پرورش۔
(پونکس)جو ہائیڈروپونکس سے لیا گیا ہے جس کا مطلب ہے پانی کے ذریعے پودوں کی پر ورش۔یعنی مجموعی لحاظ سے ایسا سسٹم جس میں ایک ہی وقت میں پودوں اور آبی حیات کی نشوونما کی جائے۔
What is aquaponics

aquaponics

ایکواپونکس کس طرح کام کرتا ہے؟

ایکواپونکس بنیادی طور پر تین حصوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ایک حصہ وہ جس میں مچھلیاں ہوتی ہیں۔دوسرا جس میں پودوں کی افزائش ہوتی ہے۔تیسرا وہ جو(سوامپ ٹینک) کہلاتا ہے جو دونوں سسٹم کے چلنے میں مدد کرتا ہے۔

مچھلی گھر

جیسا کے نام سے ظاہر ہے یہ حصہ مچھلیوں پر منحصر ہوتا ہے اس حصہ کے (ان فلو) میںآنے والا پانی تازہ ہوتا ہے جبکے (آؤٹ فلو) میں مچھلیوں کا فضلہ ہوتا ہے جو کہ کیمیائی طور پر (امونیا) ہوتا ہے۔

سوامپ ٹینک

یہ حصہ دو مختلف کام کرتا ہے۔
مچھلی گھر کے (آؤٹ فلو) سے آنے والے (امونیا) کو بیکٹیریا کی مدد سے (نائٹرائٹ)اور پھر (نائٹریٹ) میں تبدیل کر کے پودوں کے افزائش والے حصہ میں بھیجتا ہے۔
سسٹم فیل ہو جانے کی صورت میں سسٹم میں بہتا تمام پانی (سوامپ ٹینک) میں آ جاتا ہے اس حصہ کے (ان فلو)میں (امونیا)جبکہ (آؤٹ فلو) میں (نائٹریٹ) آلود پانی ہوتا ہے۔
aquaponics working

aquaponics working

پودوں کی افزائش والا حصہ

یہ حصہ پودوں پر مشتمل ہوتا ہے،پودوں کی افزائش (ان فلو) سے آنے والے (نائٹریٹ) والے پانی کے ذریعے ہوتی ہے جبکہ پودوں کے ذریعے پانی میں موجود (نائٹریٹ) کو جذب کر لیا جاتا ہے،جس کے نتیجے میں پانی صاف ہو جاتا ہے اوراس کے(آؤٹ فلو) میں تازہ پانی ہوتا ہے۔
یہ حصہ کپ کے ذریعے بھی بنایا جا سکتا ہے اور (ہائیڈروٹن)کی مدد سے بھی۔

ایکواپونکس کتنی طرح کے ہوتے ہیں؟

ساخت کی مناسبت سے ایکواپونکس دو طر ح کے ہوتے ہیں ۔

کلوز لوپ:
جس میں پانی کا بہاؤ نہیں ہوتا بلکہ نظام ایک دوسرے سے جڑے ہوتے ہیں۔
بہاؤ کا نظام:
جس میں پانی کا بہاؤ ایک حصہ سے دوسرے حصہ میں پمپ کے ذریعے جاتا رہتا ہے۔
فوائد:
کم رقبے میں زیادہ پودے،
پانی کی بچت ۹۰ فیصد تک،
گھاس پھونس سے چھٹکا را،
کھاد کی بچت،
ادویات کی بچت،
مچھلیوں کا حصول اضافی فائدہ۔

نقصانات:

(انسٹالیشن)مہگنی ہو نا۔
مسلسل بہاؤ ۔

ایکواپونکس کی تعمیر:

اشیاء:

ایک عدد ڈرم (فش ٹینک) کے لئے۔
ایک عدد ڈرم (سوامپ ٹینک)کے لئے ۔
پی وی سی پائپ ۳ انچ(ڈایامیٹر)کا۔
نیٹ کپ۔
دو عدد لکڑی کے ستون۔
کٹ سکرو۔
پی وی سی پائپ کیپ۔
پی وی سی پائپ آدھے انچ (ڈایامیٹر)کا۔
پمپ۔
لچکدار پائپ۔
سیمینٹیکس۔
(سپر گلو)۔
قبضہ۔

تعمیر کا مرحلہ:

کاٹنے کا طریقہ:

تین انچ(ڈایامیٹر) کے پی وی سی پائپ کو چاربرابر حصوں میں یعنی(۸.۴)میں تقسیم کریں ۔
لکڑی کے ستون کے ۶.۶ انچ کے دو ٹکڑے۔
آدھے انچ کے (ڈایامیٹر)والے پی وی سی پائپ کے نو انچ کے تین ٹکڑے ا ور چارانچ کے دو عدد ٹکڑے۔
دونوں ڈرم کے اوپر والے حصے کی پیس کٹنگ (۲۵.۱235۱۸)انچ۔

پائپ میں سوراخ

تین انچ کے(ڈایامیٹر) والے پی وی سی پائپ میں چھ انچ کے فاصلے سے دو انچ کے سوراخ (ہر پائپ میں ۸)
تین انچ کے(ڈایا میٹر)والے پی وی سی پائپ میں آدھے انچ کے دو سوراخ، ایک(ان لٹ رائٹ ٹاپ)پراور ایک (آؤٹ لٹ لفٹ ڈاؤن)پر۔
پی وی سی پائپ کیپ میں دو سوراخ کرنے ہیں ایک درمیان میں اور ایک انچ اوپرسوراخ کریں کٹ سکرو کے لئے۔

پی وی سی پائپ کیپ فٹنگ:

پہلے دونوں ستونوں کو فٹ کے حساب سے نشان لگا لیں۔
پھر پہلے ستون کے فٹ والے نشان پرکیپ فٹ کر دیں اور دوسرے ستون کے فٹ والے نشان سے ایک انچ نیچے کیپ فٹ کر یں ،کٹ سکرو کی مدد سے۔

پائپ فٹنگ

چاروں پائپ کو سیمینٹکس کی مدد سے کیپ میں فٹ کر دیں۔
(انلٹ اور آؤٹلٹ)پر کٹے تین پائپ جو نو انچ کے ہیں انکو ریت اور ایلفی کی مدد سے جوڑ دیں۔
aquaponics diagram

aquaponics diagram

سب سے اوپر اور نیچے والے پائپ میں چار انچ کے پی وی سی پائپ کاٹکڑا لگا دیں۔

جاری ہے

Watch video  How To Make Homemade PVC Aquaponics System Very Easily and Cheap

 

See also:

GoGree projects of Pakistan science club

Do Plants Grow Towards Light: Biology Science Fair Project on Phototropism

How to grow a potato in a pot : Botany science Experiment for kids

How to keep an apple from turning brown

 

Leave a reply