Buy Inventor Box

This inventor box is ideal to feed your child's curiosity. It's consists of more than 50 essential components to invent something cool.

Urdu Science Experiments

گیس کاغذ کے تھیلے میں کیسے ڈالی جائیں؟

گیسکاغذ کپ میں کیسے ڈالی جائیں؟

دوستوں کو دکھانے کیلیے یہ ایک اچھا تجربہ ہے۔ اس میں آپ ایک ایسی گیس بناتے ہیں، جو نظر نہیں آتی اور پھر اسے کاغذ کےکپ میں یوں ڈالتے ہیں جیسے پانی ڈالا جاتا ہے۔ اس کے بعد خاکے میں دکھائے ہوئے سادہ توازنی آلے کی مدد سے آپ یہ ظاہر کرسکتے ہیں کہ جو گیس آپ نے بنائی ہے وہ ہوا سے بھاری ہے۔
پہلے لکڑی کے گز کے دونوں سروں پر دھاگے سے کاغذ کے دو کاغذ کپ باندھ کر ترازو بنالیجیے۔ پھر خاکہ دیکھ کر گز کے ساتھ پینسل بنادھ لیجیے اور پنسل کو میز کے کنارے چند بوجھل کتابوں کے نیچے اس طرح رکھئے کہ ترازو بالکل سیدھا رہے۔

کاغذ کپ ترازو

اب آپ کو کاربن ڈائی آکسائیڈ بنانی ہے۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ ایک چوتھائی گیلن کا مرتبان لیجیے، اس میں ایک چمچے کے برابر خمیر بنانے وال سوڈا ڈالیے اور میں چار بڑے چمچے سرکے کے ڈال دیجیے۔ ان دونوں کے ملنے سے کاربن ڈائی آکسائیڈ پیدا ہوگی۔ اب مرتبان اٹھائیے اور اسے اس طرح ایک تھیلے پر جھکائیے کہ گیس کاغذ کپ میں داخل ہوجے لیکن سرکہ نہ گرنے پائے۔
آپ کوکاغذ کپ میں کچھ نہیں نظر آئے گا لیکن آپ کو بہت جلد ثبوت مل جائے گا کہ گیس کپ میں جارہی ہے، کیونکہ کپ بھاری ہوکر ترازو کو اتنا جھکائے گا کہ خود زمین کی طرف گرنے لگے گا۔

مزید تجربات دیکھے

موم بتی کی گیس سے پانی کیسے بنایا جائے؟

موم بتی کی گیس سے پانی کیسے بنایا جائے؟ جب ہائڈروجن گیس جلائی جاتی ہے تو یہ ہوا میں سے لی ہوئی آکسیجن سے مل

سرکہ اور بیکنگ سوڈا راکٹ

سرکہ اور بیکنگ سوڈا راکٹ   ٓپ ایک دلچسپ تجربے سے یہ ظاہر کرسکتے ہیں کہ گیس کیسے پھیلتی ہے، اس کے لیے ایک گریلوں

گیس سے چلنے والا فوارہ کیسے بنایا جائے؟

گیس سے چلنے والا فوارہ کیسے بنایا جائے؟   یہ دلچسپ تجربہ آپ کو گھر کے باہر کرنا چاہیے تاکہ فوارے سے گھر کی چیزیں

Abdul Rauf

Teacher, Innovator, Love to create, explore new ways to view & imagine things and then make them real