دوستوں کو دکھانے کیلیے یہ ایک اچھا تجربہ ہے۔ اس میں آپ ایک ایسی گیس بناتے ہیں، جو نظر نہیں آتی اور پھر اسے کاغذ کےکپ میں یوں ڈالتے ہیں جیسے پانی ڈالا جاتا ہے۔ اس کے بعد خاکے میں دکھائے ہوئے سادہ توازنی آلے کی مدد سے آپ یہ ظاہر کرسکتے ہیں کہ جو گیس آپ نے بنائی ہے وہ ہوا سے بھاری ہے۔
پہلے لکڑی کے گز کے دونوں سروں پر دھاگے سے کاغذ کے دو کاغذ کپ باندھ کر ترازو بنالیجیے۔ پھر خاکہ دیکھ کر گز کے ساتھ پینسل بنادھ لیجیے اور پنسل کو میز کے کنارے چند بوجھل کتابوں کے نیچے اس طرح رکھئے کہ ترازو بالکل سیدھا رہے۔
کاغذ کپ ترازو
اب آپ کو کاربن ڈائی آکسائیڈ بنانی ہے۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ ایک چوتھائی گیلن کا مرتبان لیجیے، اس میں ایک چمچے کے برابر خمیر بنانے وال سوڈا ڈالیے اور میں چار بڑے چمچے سرکے کے ڈال دیجیے۔ ان دونوں کے ملنے سے کاربن ڈائی آکسائیڈ پیدا ہوگی۔ اب مرتبان اٹھائیے اور اسے اس طرح ایک تھیلے پر جھکائیے کہ گیس کاغذ کپ میں داخل ہوجے لیکن سرکہ نہ گرنے پائے۔
آپ کوکاغذ کپ میں کچھ نہیں نظر آئے گا لیکن آپ کو بہت جلد ثبوت مل جائے گا کہ گیس کپ میں جارہی ہے، کیونکہ کپ بھاری ہوکر ترازو کو اتنا جھکائے گا کہ خود زمین کی طرف گرنے لگے گا۔
ہوا سے آکسیجن کیسے نکالی جائے؟ بظاہر یہ مشکل معلوم ہوتا ہے، مگر آپ چاہیں تو یہ گھر کے اندر اور لیبارٹری کے قیمتی سازو سامان کے بغیر ہوا سے آکسیجن باہر نکال سکتے ہیں۔ سچ تو یہ ہے کہ یہ تجربہ اس کتاب کے نہایت آسان تجربوں میں سے ہے۔ اس سلسلہ میں آپ…
گرم ہوا کے پھیلنے کا ثبوت یہ کہنا آسان ہے کہ گرم ہوا پھیلتی ہے لیکن فرض کیجیے کوئی کہے میں یہ بات نہیں مانتا، مجھے ثابت کرکے دکھاؤایسی حالت میں تم کیا کروگے؟ سائنسدان کو اس قابل ہونا چاہیئے کہ وہ جن چیزوں کو درست کہے انہیں ثابت کرکے دکھائے۔ یہ تجربہ ڈرامائی طور…
حرارت سے پانی ہلکا ہوجاتا ہے تجربے کے لیے تین چیزوں کی ضرورت ہے۔ ایک گلاس، دوا کی گولیوں والی چھوٹی سی شیشی اور ایک فاؤنٹین پین جس میں رونائی بھری ہو۔ گلاس کو ٹھنڈے پانی سے تقریباّ بھر دیجیے۔ پھر شیشی میں دو تہائی پانی بھر لیجیے۔ پین کی نب شیشی میں ڈال…
پانی کے کرشمے سائنس کے مطالعے کے لیے پانی ایک نہایت دلچسپ چیز ہے۔ پانی ہم کو تین ایسی صورتوں میں نظر آتا ہے جو ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہیں۔ یہ ہمیں سیال صورت میں عام طور پر نظر آتا ہے۔ جب یہ برف بن جاتا ہے تو ٹھوس صورت میں دکھائی دیتا…
جھکڑ کیوں چلتے ہیں؟ جوتے کے خالی ڈبے کو تجربہ گاہ بنا کر آپ یہ معلوم کرسکتے ہیں کہ ھکڑ کیوں چلتے ہیں۔ تجربے کی سائنسی حقائق کچھ یو ہیں۔ ہوا کے مختلف تودوں کے درجہ حرارت کے فرق سے آندھی آتی ہے اور جھکڑ چلتے ہیں سرد ہوا گرم ہوا سے زیادہ موٹی…
پودوں اور بیجوں سے تجربے کبھی آپ نے یہ سوچا ہے کہ ہماری صحت اور طاقت کا دارومدار بیجوں پر ہے؟ جو سبزیاں ہم کھاتے ہیں، وہ بیجوں سے پیدا ہوتی ہیں۔ بہت سے گھریلوں جانور بیجوں اور پودوں سے طاقت حاصل کرتے ہیں، پھر ہم ان کا گوشت مختلف صورتوں میں کھاتے ہیں،…