موٹے کاغذ کا ٹکڑا اڑ کر نہیں جاسکتا

موٹے کاغذ کا ٹکڑا اڑ کر نہیں جاسکتا

ایک اور حیرت انگیز تجربہ ہوا کا زبردست دباؤ ثابت کرتا ہے۔

دھاگے کی ایک خالی ریل لیجیے۔ موٹے کاغذ یا گتے کا ایک چھوٹا سا مربع ٹکڑا لیجیے ور ایک پن گتے کے عین درمیان پن کو اس طرح داخل کیجیے کہ آدھا پن ایک طرف رہے اور آدھا دوسری طرف ۔ اب گتے کو ریل کے ایک سرے پر اس طرح رکھیے کہ پن کا آدھا حصہ ریل کے درمیانی سوراخ میں چلا جائے۔ ۔ اب ریل کے دوسرے وراخ سے پھونک مارتے چلے جائیے۔ آپ سمجھیں گے کہ موٹا اڑ کر دور جاگرے گا لیکن کاغذ ریل کے ساتھ اس طرح لگا رہےء گا، جیسے گوند سے چمٹا ہوا ہے

۔

The Spool and the Card

اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ ریل کے سوراخ میں سے کاغذ کی جانب جو پھونک مارتے ہیں اس کا کاغذ پر دباؤ وسری جانب سے آنی والی بے روک ہوا کے دباؤ سے کم ہے۔ پھونک کی چلتی ہوئی ہوا موٹے کاغذ کے آس پاس سے پاہر جانی کی کوشش کرتی ہے اسلیے اس کا کاغذ پر اتنا زور نہیں ہوتا جتنا باہر کی ساکن ہوا کا ہوتا ہے۔

The Spool and the Card experiment in Urdu

 

Abdul Rauf

Teacher, Innovator, Love to create, explore new ways to view & imagine things and then make them real

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *