کیل کو برقی مقناطیس کیسے بنایاجائے؟

کیل کو برقی مقناطیس کیسے بنایاجائے؟

 

اب ایک اور تجربے سے ظاہر کیا جاسکتا ہے کہ جب بجلی تار میں آجاتی ہے تو وہ مقناطیسی قوت کیسے پیدا کرتی ہے۔ اس کے لیے ایک بیٹری، خام لوہے کی کیل (فولاد سے بنی ہوئی نہ ہو) اور تار کا دو فٹ لمبا ٹکڑا۔

چاقو کی مدد سے تار کے ایک سرے پر ایک انچ اور دوسرے پر پانچ انچ کا حصہ چھیل لیجیے پھر بیٹری کا گتا اتر دیں اور بیٹری میں جست کے ڈبے کے گرد پان انچ تار لپیٹ دیجیے اور اسے اس طرح موڑئیے کہ اپنی جگہ پر قائم رہے۔ تار کا درمیانی حصہ کیل کے گرد اس طرح لپیٹئیے کہ ساری کیل تار میں چھپ جائے۔ اب أپ کی تیاری مکمل ہے۔

تار کا خالی سرا بیٹری کے اوپر کے دستے سے باندھ لیجیے۔ اس سے بجلی تار میں گزرنے لگے گی اور بجلی اس وقت کیل کو برقی مقناطیس میںبدل دیں گی۔ کیل کے دونوں سروں کے نزدیک کچھ پن اور پیپر کلپ رکھ دیجیے۔ کیل انہیں اسی طرح اٹھالے گی جیسے مقناطیس ایسی چیزوں کو اٹھالیتا ہے۔

Abdul Rauf

Teacher, Innovator, Love to create, explore new ways to view & imagine things and then make them real

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *