پانی میں سالموں کی حرکت

پانی میں سالموں کی حرکت

 

آپ دیکھ چکیں ہیں کہ جب پانی گرم ہوتا ہے تو ہلکا ہوجاتا ہے اور پھیلتا ہے۔ اب آپ ایک اور بات بھی دیکھ سکتے ہیں کہ حرارت میں پانی کے سالموں کی حرکت تیز ہوجاتی ہیں۔

اس بات کو ثابت کرنے کے لیے آپ سرد اور رم پانی کی دوڑ کراسکتے ہیں۔ ایک ہی سائزاور ایک ہی شکل کے ٹین کے دو ڈبے

لیجیے ۔ دونوں ڈبو کے پیندوں میں کیل سے ایک ایک سوراخ رلیجیے۔ ایک ڈبے میں برف کا ٹھنڈا پانی ڈالیے، دوسرے میں گرم پانی۔ اس کے بعد دونوں ڈبے ایک ایک گلاس پر رکھ دیجیے اور دیکھیے کیا ہوتا ہے؟

گرم پانی اپنے گلاس میں بہت جلد بہ آئے گا اور سرد پانی کو ذرا دیر لگے گی۔ پس آپ نے محض پانی کو گرم کرکے اس کے سالموں کی حرکت میں ایک اہم تبدیلی پیدا کردی۔

سرد پانی میں سالمے بہت آہستہ حرکت کرتے ہیں اور ایک دوسرے سے چمٹے رہتے ہیں لیکن جب آپ پانی گرم کرتے ہیں تو حرارت سالموں میں ہلچل پیدا کردیتی ہے اور وہ تیزی سے ادھر ادھر بھاگتے ہیں ۔ اس تیزی کی وجہ سے وہ ایک دوسے سے چمٹنے کی جگہ اید دوسرے کے اوپر نیچے ہوتے رہتے ہیں۔

hot and cold water movement experiment

Abdul Rauf

Teacher, Innovator, Love to create, explore new ways to view & imagine things and then make them real

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *