چکن گنیا کی بیماری سب سے پہلے۱۹۵۲ میں افریقہ میں دریافت ہوئی۔افریقہ میں اس کی دریافت کے بعد یہ بیماری دنیا کے بہت سارے ملکوں میں پھیل گئی۔اب ایک محتاط اندازے کے مطابق تقریباً ۴۰ سے زیادہ ممالک میں لوگ اس بیماری کا شکار ہو رہے ہیں
چکن گنیاایک شدید قسم کا بخار ہے جو کہ ایک خاص قسم کے مچھر (Aedes Aegypti and Aedes albopictus)کے کاٹنے کی وجہ سے ھوتا ہے۔جب یہ مچھر کسی متاثرہ شحض کوکاٹتا ہے تو وہ وائرس اس مچھر کے جسم میں داخل ہوجاتا اورپھر ایک ہفتے کے بعد جب یہ مچھر کسی تندرست انسان کو کاٹتا ہے تو یہ وائرس اس انسان کے جسم میں داخل ہو جاتا ہے ۔تمام قسم کے مچھر اس بیماری کو پھیلانے کا باعث نہیں بنتے۔(Aedes Aegypti and Aedes albopictus) مچھر زیادہ تر اندھیرے والی جگہ مثلاً باتھ روم اور بیڈ کے نیچے یا ایسی جگہ جہاں روشنی کا زیادہ گزر نہ ہو پائے جاتے ہیں
چکن گنیا کی علامات اور ڈینگی کی علامات تقریباً ایک جیسی ہوتی ہیں
چکن گنیا خاص قسم کے مچھر کے کاٹنے کے تقریباً ۴۸ گھنٹے بعد اپنے آثار واضح کرتا ہے
چکن گونیا کے علاج کے لیے ابھی تک کوئی دوا ایجاد نہں کی جا سکی مگر چکن گونیا سے ہونے والے جوڑوں کے درد کی شدت کو کم کرنے کے لیے اینٹی پین ادویات جیسا کہ پیناڈول،پیراسیٹامول،بروفن اور کیل پول وغیرہ کا استعمال کیا جا سکتا ھے۔
پانی اور جوس کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں تاکہ جسم میں پانی کی کمی نا ہو. مکمل آرام کریں اور کوئی ایسا کام نہ کریں جس سے آپکا جسم تھکاوٹ کا شکار ہو
تسلی بخش بات یہ ہے کہ یہ بیماری اپنا مقررہ وقت پورا کرنے کے بعد اپنی شدت کھو دیتی ہے۔اس سے ہونے والا بخار تین سے چار دن میں کم ہونا شروع ہو جاتا ھے پر جوڑوں میں درد کی شکایت کافی عرصے تک رہتی ہے
عموماً سات سے دس دن میں بخار اتر جاتا ھے
شوگر،دل کے امراض ،ہائی بلڈ پریشر جیسی بیماریوں کی موجودگی،نومولود بچوں یا پھر ۶۵ سال سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے یہ بیماری خطرناک ثابت ہو سکتی ھے
اس بات کو یقینی بنائیں کہ گھر میں یا گھر کے ارد گرد کوئی ایسی جگہ نا ھو جہاں مچھروں کی افزائش کا بندوبست ہو
گھر میں موجود پانی کے کنٹینرز وغیرہ کو ڈھانپ کے رکھیں
یہ بیماری چونکہ مچھر کی وجہ سے ہوتی ہے تو جتنا ھو سکتا ھے اپنے آپ کو بچائیں
ایسے کپڑوں کا استعمال کریں جو پورے جسم کو ڈھانپ لیں جسم کا کوئی حصہ کھلا نہ چھوڑیں
صبح کے وقت اور شام کے وقت کھلی جگہوں پر جانے سے گریز کریں
Keyword
چکن گونیا کیا ہے
کا علاج کیسے ہوگا؟
Symptoms Diagnosis , & Treatment
Chikungunya virus aur us ka ilaj in Urdu