Essay on advantages and disadvantages of using mobile phones in URDU 2018 موبائل فون کے فائدے اور نقصانات

Essay on advantages and disadvantages of using mobile phones in URDU 2018

موبائل فون کے فائدے اور نقصانات

  Read in English  Advantages and disadvantages of mobile phone

موبائل فون نے لوگوں کی زندگی کو مکمل طور پر بدل کر رکھ دیا ھے پہلے زمانے میں لوگوں کو ایک دوسرے سے رابطے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھاایک دوسرے کی خیریت دریافت کرنا یا کسی ضروری بات کی اطلاع دینے کیلئے کئی کئی دن انتظار کرنا پڑتا تھا تصویریں کھیچنے کے لیے ایک خطیر رقم خرچ کر کے کیمرا خریدنا پڑتا تھا اور پھر تصویریں دیکھنے کیلئے بھی کئی دنوں تک انتطار کرنا پڑتا تھالیکن آج ایسی بہت سی سہولتیں ہمیں ایک ہی جگا مل جاتی ھیں ایک ہی ڈیوائیس کے اندر ایسے بہت سے مسائل کا حل موجود ھے مستطیل شکل کی اس انقلابی تیکنالوجی جو کے گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ بہتر سے بہترین ہوتی جا رہی ھے لوگوں کی زندگیوں کو بہت متاثر کر رہی ہے

موبائل فون کے ایجاد ہونے سے لے کر اب تک یہ تقریبا ہر انسان کی زندگی کا ایک لازمی جزو بن گیا ہے ایک محتاط اندازے کے مطابق تقریبا آدھی آبادی موبائل فون کا استمعال کر رہی ھے۲۰۱۶ میں بینک آف امریکہ کی طرف سے ایک سروے کیا گیاتو معلوم ھوا کے% ۹۶لوگ جن کی عمر ۱۸ سے ۲۴ سال کے درمیان ھے انکا کہنا ھے کہ موبائل فون ان کی ایک اہم ضرورت ھے%۹۳لوگوں کی یہ رائے ھے کہ موبائل فون ان کے لیے ٹوتھ برش اور پرفیوم سے بھی زیادہ ضروری ھے اس سروے میں یہ بھی بتایا گیا کہ ہر شخص انفرادی طور پر اپنا موبائل فون ہر ۶ منٹ کے بعد چیک کرتا ھے ہر چیز کے فائدے اور نقصانات ھوتے ھیں یہ ایک فطری بات ھے اس مضمون میں ھم بڑی گہرائی سے یہ جائزہ لیں گے کہ موبائل فون کس طرح ہمارے لیے فائدہ مند ھے اور کس طرح اس کے نقصانات ہماری زندگیوں کو متاثر کر رھے ھیں۔

موبائل فون کے فوائد

Advantages of mobile phones

فوری رابطہ

موبائل فون دراصل ابتدائی مواصلاتی نظام سے ہی تیار کئے گئے ہیں یہ لوگوں کے ایک دوسرے سے رابطے کو بہتر بنانے کے لئے ایجاد کیا گیا موبائل فون کی ایجاد نے رابطے کے طریقوں کو بلکل بدل کر رکھ دیاسمس ،کال ،ویڈیو چیٹ اور اس طرح کے نہ جانے کون کون سے طریقے ھیں جس نے رابطہ کی راہ میں حا ئل تمام رکاوٹوں کو ختم کر دیا ہے۔پوری دنیا میں لوگ دور رہ کر بھی موبائل فون کی وجہ سے اپنے پیاروں سے نہ صرف بات کرسکتے ہیں بلکہ انہیں دیکھ بھی سکتے ہیں۔اصل میں دوریوں اور فاصلوں کو کم کرنا موبائل فون کا ایک بہت بڑا فائدہ ہے۔

ویب سائٹ سرچنگ

موبائل فون نے لوگوں کے لیے ویب سائٹ سرچنگ کو بہت آسان بنا دیا ہے۔ ان آلات کو موبائل کے ساتھ مر بوط کیا جاتا ھے جو انھیں کسی بھی وقت اور کہیں بھی ویب سائٹ سرچنگ میں مدد دیتا ھے ایک مطالعہ کے مطابق مو بائل فون پر خرچ کیے جانے والے کل وقت کا %۱۰انٹرنیٹ کو سرچ کرنے کیلیے کھولنے والے براؤزر میں استعمال کیا جاتا ھے اس کے ساتھ ساتھ لوگوں کو معلومات تک رسائی حاصل ھے۔

کیمرہ

اس سیلفی کے دور میں کیمرہ بہت ضروری ھے موبائل فون کی وجہ سے لوگوں کو تصویریں اور ویڈیو بنانے کے لیے الگ سے کیمرہ نھیں خریدنا پڑتا خاص طور پر آج کل جب کہ لوگ سوشل میڈیا پر اپنی تصویریں لگانا بہت پسند کرتے ھیں کیمراہ تو ایک لازمی چیز ھے (کوم ٹیک)کے ۲۰۱۴کے مطالعے کے مطابق موبائل فون خریدنے میں صارف کی جو تیسری بڑی ترجیح ھے وہ کیمرہ ھے اس کے ساتھ ساتھ موبائل کے دلدادہ اس بات کو یقینی بناتے ھیں کہ ان کے موبائل میں زبردست قسم کا کیمرہ ضرور ھو۔

تفریح

موبائل کتابوں،کھیلوں ،فلموں،موسیقی ،اور تفریح کا بہت بڑا ذریعہ ھے۲۰۱۶کے اعدادوشمار کے مطابق شمالی امریکہ میں ۷۔۶۳ملین افراد موبائل کو گیمز کھیلنے کے لیے استعمال کرتے ھیں مزید یہ کہ صارفین (آئی ٹیونز اور سپوٹی فائی )کے ذریعے دوسروں کے درمیان بیٹھ کر بھی اپنا پسندیدا گانا سن سکتے ھیں فلمیں دیکھنا اور (ای ۔بوک )سے کتابیں پڑھنا بھی موبائل فون کی وجہ سے بہت آسان ھے۔

تعلیم

تعلیم کے شعبے میں بھی اس کے فوائد بے شمار ھیں خاص طور پر اگر ھم بچوں کی بات کریں تو معلومات اور تعلیمی مواد تک آسانی سے رسائی لے کر تعلیمی ویڈیوزاور ذہنی صلاحیت کو جھنجھوڑنے والے دلچسپ گیمز تک بچے کے پاس سیکھنے کے بہت سے مواقع ھوتے ھیں اگر وہ کسی مخصوص موضوع کے متعلق جاننا چاہتے ھیں تو وہ انٹرنیٹ پر سرچ کر کے نہ صرف اپنا مطلوبہ موضوع تلاش کر سکتے ھیں بلکہ ان کی معلومات میں بھی بہت اضافہ ھوتا ھے۔

فائدہ مند ایپلیکیشن

ایپز کے ذریعے موبائل تقریباسب کچھ کر سکتا ھے گوگل سٹور میں تقریبا ۲ ملین سے زیادہ ایپز ھیں جبکہ1.5ملین ایپز (ایپل سٹور) میں ھیں لوگ تقریبا %۹۰وقت ایپز سرچ کرنے میں لگاتے ھیں اور اس میں اوسطا ہر صارف ۳۶ ایپ اپنے موبائل میں استعمال کرتا ھے ایپز کی فعالیت (طریقہ کار) ایک دسرے سے مختلف ھوتا ھے جیسا کے(آن لائن سٹور،ٹکٹ بوکنگ،ویڈیو ایڈیٹر،پرسنل اسسٹنٹ فوٹو،پیمنٹ سسٹم،ڈیٹا اینالائسس )وغیرہ۔

:GPS

زیادہ طر موبائل اب گلوبل پوزیشنگ سسٹم (جی پی ایس)سے لیس ھیں اس ٹیکنالو جی کی مدد سے لوگ پوری دنیا میں کسی بھی مطلوبہ پتہ یا علاقہ تک آ سانی سے پہنچ سکتے ھیں اس سے نا صرف رابطہ بلکہ آمدو رفت میں بھی بہتری آئی ھے۔

ذاتی معلومات کی حفاظت

:
موبائل کے ذریعے آپ کسی کے علم میں لائے بغیر جو کرنا چاھیں کر سکتے ھیںآپ اپنی تصویریں بنا کر انھیں اپنے پرسنل فولڈر سے محفوظ کر سکتے ھیں آپ کسی کے علم میں آنے سے خوفذدہ ہوئے بغیر اپنے پیاروں کو پیغام بجھوا سکتے ھیں (آن لائن ٹرانسکشن )بھی موبائل کے ذریعے آرام سے ھو سکتی ھے۔

موبائل فون کے نقصانات

Disadvantages of using mobile phones

مہنگائی

:
موبائل مہنگے ھوتے ھیں خاص طور وہ جس میں بہت سی ایپ،سپیس اور خصو صیات ھوں موبائل کے علاوہ بہت ساری ایپ بھی ایسی ھوتی ھیں جن کی تمام خصوصیات کو مکمل طور پر استعمال کرنے کے لیے انہیں خریدنا پڑتا ھے حتی کے اگر آپ انٹرنیٹ استعمال کرناچاہتے ھیں تو بھی آپکو پیسے خرچ کرنے پڑیں گے۔

کمزور سماجی رابطہ

:
ایک تجزیاتی ادارے (فلوری) کی نئی رپورٹ کے مطابق لوگ دن میں ۵ گھنٹے موبائل استعمال کرتے ھیں انھوں نے مزید یہ بھی بتایا کہ ۲۰۱۷ میں لوگوں کے مختلف ایپز استعمال کرنے کا ریشو%۶۹تک بڑھ گیا ھے اس کے ساتھ سماجی رابطے بہت کمزور ھو گئے ھیں لوگوں کی ترجیحات بدل گئی ھیں آج کل لوگ اپنے بزرگوں،بچوں،دوستوں اور گھر کے افراد کے ساتھ وقت گزارنے کے بجائے موبائل کے ساتھ وقت گزارنازیادہ پسند کرتے ھیں۔

تباہی

:
تعمیری پہلو کے علاوہ موبائل فون تباہی کا باعث بن سکتا ھے ایسی ایپز ھیں جو آپکو ہر لمحہ پیغامات،تاذہ ترین خبروں وغیرہ سے با خبر رکھتی ھیں اس وجہ سے آپکی تعمیری صلاحیت کا تسلسل متاثر ہو سکتا ھے کیونکہ جب آپ موبائل چیک کرتے ھیں تواس میں کوئی ایسی اپڈیٹ ھوتی ھے جس کی وجہ سے آپ اپنے سارے ضروری کام چھوڑ کر موبائل کے ساتھ مصروف ھو جاتے ھیں۔

صحت پر منفی اثرات

:
صحت کے پہلو سے دیکھے تو بہت سارے منفی اثرات سامنے آئے ہیں(انرجی )موبائل فون(ریڈیو فریْقونسی) پیدا کرتا ھے جو انسانی جسم کے اندر موجود (ٹیشوز)جذب کر سکتے ہیں اور نقصان کا باعث ھوتا ھے نیند کی کمی یاں نیند کا پورا نہ ھوناموبائل فون کے نقصانات کی فہرست کا حصہ ھے مزید یہ کہ موبائل فون سے نکلنے والی (ایچ ای وی )روشنی آنکھوں کے (ریٹینا)کے لئے بہت نقصان دہ ھے۔

عادت

کیاآپ کے ساتھ بھی ایسا ہوتا ہے کہ صبح سویرے اٹھتے ہی آپ کو موبائل چیک کرنے کے علاوہ اور کچھ نہیں چاہیے ہوتا؟ اگر آپ کا جواب ہاں میں ہے تو اس کا مطلب ہے کہ اپ موبائل فون کے نشے کے ابتدائی مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں اور اس کا نتیجہ یہ نکلے گاکہ اپ کو موبائل فون کی عادت اس حدتک ہوجائے گی جسے کیسی کو نشے کی عادت ہوتی ہے۔

ذاتی معلو مات کو خطرہ

اگر چہ موبائل فون کو ہر طرح سے محفوظ بنایا گیا ہے اور کوشش کی گئی ہے کہ آپ کی ذاتی معلومات محفوظ رہیں لیکن اس کے باوجود بہت ساری ایسی چیزیں ہیں جن کی وجہ سے آپ کی ذاتی معلومات کو سیکورٹی کے لحاظ سے خطرہ ہے۔بہت سارے ہیکرز موجود ہے جواپ کی ذاتی معلومات کو ہیک کر کے اس کا غلط استعمال کر سکتے ہیں۔لہذا ویب سائٹ سرچ کرنے اور لنکز کھولتے ہوئے آپ کو بہت محتاط رہنا چاہئے۔

غیر اخلاقی مواد

آخر میں موبائل فون کے ایک ایسے نقصان پر روشنی ڈالیں گے جو معاشرے کے بگاڑ کا باعث بن رہا ہے۔ انٹرنٹ کی وجہ سے ہر قسم کے غیر اخلاقی مواد آپ آسانی سے دیکھ سکتے ہیں خاص طور پر بچہ جان بوجھ کر یا انجانے میں ہر وہ چیز دیکھ سکتے ہیں جو کہ ان کی معاشرتی طرز عمل پر برا اثر ڈال سکتی ہے۔مختلف(ایکشن گیم)کھیل کر بچوں کی طبعت میں تشدد پسندی آنا شروع ہوجاتی ہے۔ہمیں اس بات کا خاص خیال رکھنا چاہیے کہ ہمارے بچہ موبائل فون پر

کیا سرچ کررہے ہیں

راستوں میں حوادث کا خطرہ: موبائل فون کے استعمال کے دوران چلتے ہوئے حوادث کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

خلاصہ

جیسا کہ ہر چیز کا فایدے اور نقصانات ہوتے ہیں اس طرح اس ڈیوائس کہ جہاں بہت سے فوائدہیں وہاں نقصانات بھی ہیں۔
ہمیں موبائل فون کا استعمال اس طرح کرنا چاہیے کہ وہ نہ ہماری صحت زندگی اور ماحول پر برااثر ڈالے اور نہ دوسروں کی زندگیوں پرزیادتی کسی بھی چیز کی اچھی نہیں ہوتی۔

  ٢٠٢٣میں ، موبائل فون کی علم و فن کی دنیا میں اہمیت بڑھ گئی تھی اور اس نے لوگوں کی روزمرہ کی زندگی میں تبدیلیاں لے آئی۔ اس کی مثبت استعمال اور محدودیت کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ ہم اس کے فوائد کو حاصل کر سکیں اور نقصانات سے بچ سکیں۔

Read in English  Advantages and disadvantages of mobile phone

More essay

Leave a reply