دوستوں کو دکھانے کیلیے یہ ایک اچھا تجربہ ہے۔ اس میں آپ ایک ایسی گیس بناتے ہیں، جو نظر نہیں آتی اور پھر اسے کاغذ کےکپ میں یوں ڈالتے ہیں جیسے پانی ڈالا جاتا ہے۔ اس کے بعد خاکے میں دکھائے ہوئے سادہ توازنی آلے کی مدد سے آپ یہ ظاہر کرسکتے ہیں کہ جو گیس آپ نے بنائی ہے وہ ہوا سے بھاری ہے۔
پہلے لکڑی کے گز کے دونوں سروں پر دھاگے سے کاغذ کے دو کاغذ کپ باندھ کر ترازو بنالیجیے۔ پھر خاکہ دیکھ کر گز کے ساتھ پینسل بنادھ لیجیے اور پنسل کو میز کے کنارے چند بوجھل کتابوں کے نیچے اس طرح رکھئے کہ ترازو بالکل سیدھا رہے۔
کاغذ کپ ترازو
اب آپ کو کاربن ڈائی آکسائیڈ بنانی ہے۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ ایک چوتھائی گیلن کا مرتبان لیجیے، اس میں ایک چمچے کے برابر خمیر بنانے وال سوڈا ڈالیے اور میں چار بڑے چمچے سرکے کے ڈال دیجیے۔ ان دونوں کے ملنے سے کاربن ڈائی آکسائیڈ پیدا ہوگی۔ اب مرتبان اٹھائیے اور اسے اس طرح ایک تھیلے پر جھکائیے کہ گیس کاغذ کپ میں داخل ہوجے لیکن سرکہ نہ گرنے پائے۔
آپ کوکاغذ کپ میں کچھ نہیں نظر آئے گا لیکن آپ کو بہت جلد ثبوت مل جائے گا کہ گیس کپ میں جارہی ہے، کیونکہ کپ بھاری ہوکر ترازو کو اتنا جھکائے گا کہ خود زمین کی طرف گرنے لگے گا۔
گھریلو پلاسٹک خود بنائے نامیاتی کیمیا(آرگینک کیمسڑی)نے ہماری زندگی اور رہن سہن کو خاصی حدتک بدل دیاہے۔ہمارے ارد گردبے شمارنامیاتی اشیاء دکھائی دتی ہیں جن کے نام گنوانا محال ہے۔تاہم کچھ نامیاتی اشیاء کی مثالیں یہ ہیں:کتابیں،کاپیاں،کرسیاں،بستے اور جوتے وغرہ۔ان سب چیزوں میں نامیاتی کیمیا کا عمل دخل ہے۔زرا تکنیکی گفتگوں کی جائے تو کاربن…
پانی کی کثافت کو کیسے بڑھایا جائے؟ اگر آپ پاؤ بھر پانی کے ایک گلاس میں انڈا ڈالیں تو انڈا فوراّ ڈوب کر نیچے بیٹھ جائے گا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ انڈا پانی سے زیادہ بھاری ہے اور چونکہ زیادہ بھاری ہے اسلیے اتنی ہی جسامت کے پانی سے زیادہ وزنی ہے۔…
پودوں اور بیجوں سے تجربے کبھی آپ نے یہ سوچا ہے کہ ہماری صحت اور طاقت کا دارومدار بیجوں پر ہے؟ جو سبزیاں ہم کھاتے ہیں، وہ بیجوں سے پیدا ہوتی ہیں۔ بہت سے گھریلوں جانور بیجوں اور پودوں سے طاقت حاصل کرتے ہیں، پھر ہم ان کا گوشت مختلف صورتوں میں کھاتے ہیں،…
How to make Hydro turbine (Pun Chaki پن چکی) in Urdu This experiment is for class 8 to 10 and adult supervision is required for this experiment Photos of (pun chaki پن چکی ) project.
(condensation) عمل تکثیف کیا ہے ؟ کیا آپ نے کبھی غور کیا ھے کہ نہانے سے پہلے آپ کے باتھ روم کا شیشہ بالکل صاف اور چمکدار ہوتا ہے مگر جیسے ہی آپ گرم پانی کااستعمال کرتے ہیں تو شیشہ دھندلاہو جاتا ہے۔ وہ پانی کہاں سے آیاجس نے شیشے کو دھندلا کر دیا؟یہ کیسے…
موم بتی سے گیسیں کیسے ہٹائی جائیں؟ موم بتی کا شعلہ، چھوٹے پیمانے پر ایک سائنسی تجربہ گاہ کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس سے بعض دلچسپ تجربے کیے جاسکتے ہیں۔ ان میں سے ایک گیسوں کی پیداوار کا تجربہ ہے۔ شعلے کے مرکز میں موم بتی کی پیرافین ہوتی ہے۔ شعلے کے بیرونی حصی…