Buy Inventor Box

This inventor box is ideal to feed your child's curiosity. It's consists of more than 50 essential components to invent something cool.

اگر آپ پانی میں نمک ملائیں تو کیا ھو گا

اگر آپ پانی میں نمک ملائیں تو کیا ھو گا

اس انکوائری کا جواب تلاش کرنے کے لیے ہمیںجن چیزوں کی ضرورت ہے وہ ہیں؟
۔ ابلا ہوا انڈہ
´۔ کچا انڈہ
´۔بڑا کپ
´۔نمک
۔بڑا چمچ

طریقہ کار

آپ کے سامنے دو انڈے موجود ہیں کیا آپ دیکھ کر بتا سکتے ہیں کہ ان میں سے کونسا انڈہ کچا ہے اور کونسا ابلا ہوا؟
اس کا پتہ لگانے کے لیے آپ ایک کپ لیں اس میں دونوں انڈے رکھ دیں اور کپ کو پانی سے بھر دیں۔
ایک بڑا چمچ نمک اس کپ میں ڈال دیںاور نمک کے حل ہو جانے تک ہلاتے رہیں۔

آپ مشاہدہ کریں کیا نمک شامل کرنے کے بعد پانی میں کوئی تبدیلی پیدا ہوئی؟
کیا دونو ں انڈوں نے نمکین پانی میں ایک ہی وقت میں کوئی ردعمل ظاہر کیا؟
اگر وہ دونوں انڈے الگ ہیں یعنی ایک ابلا ہوا ہے اور ایک کچا تو ان میں سے کس نے پہلے ردعمل ظاہر کیا؟
اگر آپ دونوں انڈوں کہ گھمانے کی کو شش کریں ۔کیا وہ ایک جیسا گھومیں گے؟
اگر نہیں تو مشاہدہ کریں کہ کونسا زیادہ اچھا گھومتا ہے اور
جب ہم نے سادہ پانی میں دونوں انڈے ڈالے تو انڈے کپ کی نچلی سطح سے لگ گئے۔مگر جیسے ہی پانی میں نمک شامل کرتے ہیں انڈے پانی کی سطح پر آگئے۔ایسا اس لیے ہوا کیونکہ نمک نے پانی کی کثافت کو بڑھا دیا ۔انڈے سادہ پانی کی نسبت زیادہ کثیف لیکن نمکین پانی کی نسبت کم کثیف ہیں۔

نمکین پانی میں انڈے کا تیرنا ایک ایسا طریقہ ہے جسے کچھ لوگ ےہ جانچنے کے لیے استعمال کرتے تھے کے نمکین پانی اچار ڈالنے کے لیے بالکل تیار ہے۔

آپ مشاہدہ کریں گے کہ کچا انڈہ ابلے ہوئے انڈ ے کے مقابلے میںجلدی تیر جائے گا۔اس عملی سرگرمی سے یہ پتا چلے گا کے نمکین پانیزیادہ کثیف ھے اس لیے اس میں اچھال کی قوت بھی زیادہ ہوتی ہے۔

Abdul Rauf

Teacher, Innovator, Love to create, explore new ways to view & imagine things and then make them real