Buy Inventor Box

This inventor box is ideal to feed your child's curiosity. It's consists of more than 50 essential components to invent something cool.

Urdu Science Experiments

ہوا کا دباؤ کشش ثقل پر کیسے قابو پاتا ہے؟

ہوا کا دباؤ کشش ثقل پر کیسے قابو پاتا ہے؟

یہ تجربہ ظاہر میں ناممکن ہوتا ہے لیکن آزمائش کرکے دیکھئے۔ پہلے کہیں سے ایک پنگ پانگ کی گیند لیجیے۔ اس کے بعد ایک چھوٹی سی کاغذ پر گوند لگائیے اور تقریباّ ایک فٹ لمبا دھاگہ لیجیے۔ دھاگے کا ایک سرا کاغذ سے لگا کر کاغذ کو گیند سے چسپاں کردیجیے ور سوکھنے دیجیے۔ اب دھاگے کو دوسرے سرے سے پکڑلیجیے اور نلکے کی ٹونٹی کھول دیجیے اور جس طرح تصویر میں دکھایا گیا ہے۔ گیند گرتے ہوئے پانی کے نیچے رکھیے اس کے بعد آہستہ سے دھاگے کو پانی سے دور کرنے کیلیے کھینچی۔

ہوا کا دباؤ کشش ثقل پر کیسے قابو پاتا ہے؟

آپ کا خیال یہ ہوگا کہ دھاگہ گیند کو کھینچے گا تو گیند پانی سے پاہر آجائے گی لیکن پراسرار طاقت گیند کو ایسا کرنے سے روکے گی۔ گیند پانی چھوڑے گی نہیں بلکہ پانی سے چمٹی رہے گی۔ دھاگے کی ڈوری لٹکتی ہوئی گیند کو لیے سیدھی نہ رہے گی بلکہ ایک زاویے پر رہے گی۔
آخر پانی میں کون سی ایسی چیز ہے جو کشش ثقل کا مقابلہ کرتی ہے اور ایک زاویے پر گیند اور دھاگے کو پکڑے رکھتی ہے؟ اس کا جواب یہ ہے کہ یہ گیند پر گرتے ہوئے پانی کا دباؤ، آس پاس کی ہوا کے دباؤ سے بہت کم ہے اور ہوا کا دباؤ اتنا زیادہ ہے کہ گیند کو پانی کے کم دباؤ والے حصے میں دھکیلتی رہتی ہے۔

Abdul Rauf

Teacher, Innovator, Love to create, explore new ways to view & imagine things and then make them real

Share