دوستوں کو دکھانے کیلیے یہ ایک اچھا تجربہ ہے۔ اس میں آپ ایک ایسی گیس بناتے ہیں، جو نظر نہیں آتی اور پھر اسے کاغذ کےکپ میں یوں ڈالتے ہیں جیسے پانی ڈالا جاتا ہے۔ اس کے بعد خاکے میں دکھائے ہوئے سادہ توازنی آلے کی مدد سے آپ یہ ظاہر کرسکتے ہیں کہ جو گیس آپ نے بنائی ہے وہ ہوا سے بھاری ہے۔
پہلے لکڑی کے گز کے دونوں سروں پر دھاگے سے کاغذ کے دو کاغذ کپ باندھ کر ترازو بنالیجیے۔ پھر خاکہ دیکھ کر گز کے ساتھ پینسل بنادھ لیجیے اور پنسل کو میز کے کنارے چند بوجھل کتابوں کے نیچے اس طرح رکھئے کہ ترازو بالکل سیدھا رہے۔
کاغذ کپ ترازو
اب آپ کو کاربن ڈائی آکسائیڈ بنانی ہے۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ ایک چوتھائی گیلن کا مرتبان لیجیے، اس میں ایک چمچے کے برابر خمیر بنانے وال سوڈا ڈالیے اور میں چار بڑے چمچے سرکے کے ڈال دیجیے۔ ان دونوں کے ملنے سے کاربن ڈائی آکسائیڈ پیدا ہوگی۔ اب مرتبان اٹھائیے اور اسے اس طرح ایک تھیلے پر جھکائیے کہ گیس کاغذ کپ میں داخل ہوجے لیکن سرکہ نہ گرنے پائے۔
آپ کوکاغذ کپ میں کچھ نہیں نظر آئے گا لیکن آپ کو بہت جلد ثبوت مل جائے گا کہ گیس کپ میں جارہی ہے، کیونکہ کپ بھاری ہوکر ترازو کو اتنا جھکائے گا کہ خود زمین کی طرف گرنے لگے گا۔
گیس سے چلنے والا فوارہ کیسے بنایا جائے؟ یہ دلچسپ تجربہ آپ کو گھر کے باہر کرنا چاہیے تاکہ فوارے سے گھر کی چیزیں خراب نہ ہوجائے۔ اس کیلیے آپ کو ان چیزوں کی ضرورت ہوگی۔ ایک سوڈے کی بوتل، ربڑ کی ڈاٹ (جس میں سوراخ کیا ہو)، شیشے کی اٹھارہ انچ لمبی نلی…
پانی کے سالموں کے درمیان فاصلہ کیسے ثابت کیا جائے؟ یہ تجربہ کرنے کیلیے ایک گلاس کو اوپر تک پانی سے بھر دیجیے۔ نمک سے بھرا ہوا ایک نمکدان لیجیے۔ ایک ہاتھ میں اسے لیکر پانی میں نمک گراتے جائیے اور دوسرے ہاتھ سے ایک تنکے کی مدد سے پانی میں نمک حل کرتے…
12 وولٹ انورٹر Make your own 12 tube-light Inverter at Home in Urdu. It is very simple inverter don’t need specific electronics components tube light انورٹر mein koi bhi makhsoos purzah jaat istemaal nahi kiye gaye. aam tor par aisay سرکٹس mein istemaal honay walay transformer khaas tor par bananay parte hain lekin is mein…