co2 vinegar reaction

سرکہ اور بیکنگ سوڈا راکٹ

سرکہ اور بیکنگ سوڈا راکٹ

 

ٓپ ایک دلچسپ تجربے سے یہ ظاہر کرسکتے ہیں کہ گیس کیسے پھیلتی ہے، اس کے لیے ایک گریلوں توپ بنانی ہوگی۔ جس میں کاربن ڈائی آکسائیڈ بھری ہو۔ اس کے لیے ایک سوڈے کی بوتل لیجیے اور ایک ایسا کارک حاصل کیجیے جو بوتل کو ٹھیک طرح بن کرسکے۔ ایک پیالی میں پہلے ایک اونس سرکہ ڈالیے، پھر اس میں اتنا ہی پانی ڈال دیجیے اور یہ دونوں ملی ہوئی چیزیں سوڈے کی بوتل میں ڈال دیجیے۔

اب حریری کاغذ کا ایک چار مربع ٹکڑا کاٹئیے۔ اسے میز پر رکھیے اور اس پر چائے کے چمچے کے برابر خمیر بنانے والا سوڈا (سوڈیم بائی کاربونیٹ) ڈال دیجیے۔ اب کاغذ کو اس طرح لپیٹئیے کہ ایک نلکی سی بن جائے اور اس کے کنارے موڑ لیجیے تاکہ سوڈا گر نہ جائے۔

بوتل کمرے سے باہر لے جائیے تاکہ کمرے کے اندر کسی چیز کا نقصان نہ ہو۔ سوڈے کی پڑیا بوتل میں ڈال کر اوپر کارک لگادیجیے اور پاس بیٹھ کر دیکھیے کہ کیا ہوتا ہے؟

carbodi oxide vinegar reaction

carbon di oxide vinegar reaction

سرکہ اور پانی بہت جلد حریری کاغذ کو گیلا کرکے سوڈے سے مل جائیں گے اور ان تینوں کے ملنے سے کاربن ڈائی آکسائیڈ بنے گی جو آہستہ آہستہ بوتل کو پر کرے گی اور اس کے اندر دباؤ بڑھائے گی، جب دباؤ زیادہ ہوجائے گا تو اس کے زور سے ایک پٹاخے کی آواز کے ساتھ کارک اچھل کر باہر آجائے گا۔

Leave a reply