Buy Inventor Box

This inventor box is ideal to feed your child's curiosity. It's consists of more than 50 essential components to invent something cool.

Urdu Science Experiments

پانی کے کرشمے

پانی کے کرشمے

 

سائنس کے مطالعے کے لیے پانی ایک نہایت دلچسپ چیز ہے۔ پانی ہم کو تین ایسی صورتوں میں نظر آتا ہے جو ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہیں۔ یہ ہمیں سیال صورت میں عام طور پر نظر آتا ہے۔ جب یہ برف بن جاتا ہے تو ٹھوس صورت میں دکھائی دیتا ہے۔

جب اسے گرم کرکے بھانپ بنایا جاتا ہے تو ہم اسے گیس کی شکل میں دیکھتے ہیں۔ ہوا سے لیکر دھاتوں تک ہر مادے کو ایک حالت سے دوسری حالت میں لایا جاسکتا ہے لیکن ہم کو یہ عام طور پر تینوں حالتوں میں نظر نہیں آتے۔

مادے کی ہر دوسری قسم کی طرح پانی بھی لاکھوں ننھے منے سالموں سے بنا ہے لیکن پانی کے اندر سالمے اتنی تیزی سے نہیں ناچتے جتنی تیزی سے ہوا میں حرکت کرتے ہیں بلکہ وہ تھوڑی رفتار سے ایک دوسرے سے بچ کر نکلتے جاتے ہیں بہرحال جب پانی گرم ہوتا ہے تو یہی سالمے بڑی تیزی کے ساتھ ہر طرف بھاگتے دوڑتے ہیں۔

اب ہم آپ کو ایسے تجربے سکھائیں گے، جن پر عمل کرکے آپ پانی کو پھیلا سکیں گے۔ اس کا قزن ہلکا کرسکیں گے۔ اسے زیادہ کثیف اور بھاری بنا سکیں گے۔ غرض کئی ایسے حقائق معلوم کرلیں گے جن سے شاید اب تک آپ کو واقفیت نہ ہوئی ہو۔

Abdul Rauf

Teacher, Innovator, Love to create, explore new ways to view & imagine things and then make them real

Share