اس تجربے کیلیے ایک کیتلی اور شیشے کے مرتبان کی ضرورت پڑے گی۔ آدھی کیتلی پانی سے بھر دیجیے اور اسے چولھے پر رکھ دیجیے۔
جوں جوں پانی گرم ہوگا، اس کے سالمے آس پاس ناچے گے اور پانی کے نہایت چھوٹے قطرے بن جائیں گے، یہ گویا ایک ننھا سا بادل ہوگا۔ جس کو آپ دیکھ سکیں گے۔
اب مرتبان کو الٹا کرکے اس کا منہ کیتلی کی ٹونٹی پر رکھئے اور پرتبان کو بخارات سے بھرنے دیجیے۔ مرتبان کے اندر پانی کے ننھے قطرے نمودار ہوں گے، چونکہ کیتلی کے قریب کی ہوا گرم ہوا کے مقابلے پر مرتبان زیادہ ٹھنڈا ہے۔ اسلیے ننھے ننھے قطرے جمع ہوکر بڑے قطرے بن جائیں گے۔ اس طرح مرتبان بالکل بادل کی طرح ہوجائے گا، جس میں پانی کے قطرے جمع ہوتے ہیں۔ تھوڑی دیر بعد یہ قطرے گرنے لگیں گے اور اس طرح آپ اپنے گھر میں بنائی ہوئی بارش دیکھ سکیں گے۔