بارش

بارش کیسے برسایا جائے؟

بارش کیسے برسایا جائے؟

 

ہم ابھی دیکھ چکے ہیں کہ سرد ہوا جھکڑ لاتی ہے۔ مینہ برسانے میں بھی سرد ہوا کا بہت بڑا ہاتھ ہوتا ہے۔

ہوا میں پانی کے بخارات سے بارش کا آغاز ہوتا ہے۔ یہ نظر نہیں آتے لیکن ہر وقت بڑی مقدار میں موجود رہتے ہیں۔ جب گرم زمین سے دور آسمان میں بہت بلندی پر ہوا ٹھنڈی ہوجاتی ہے تو اس کی ٹھنڈک پانی کے بخارات کو ایک سیال چیز میں بدل دیتی ہے۔ یہ سیال چیز اتنے ننھے منے قطروں کی صورت میں ہوتی ہے کہ وہ ہمیں نظر نہیں آتے لیکن جب اس قسم کے کھرب ہا کھرب قطرے جمع ہوجاتے ہیں تو وہ بادل کی صورت اختیار کرلیتے ہیں اور ہمیں بادل نظر آجاتے ہیں۔ سائنس دانوں نے اندازہ لگایا ہے کہ اس قسم کے بیس کروڑ قطروں سے چائے کے چمچے کے برابر پانی بنتا ہے۔

بادل میں پانی کے یہ نہایت ننھے منے قطرے برابر نیچے گرتے جاتے ہیں لیکن انہیں عام طور پر ہوا کی لہریں زمین پر گرنے سے پہلے ہی بہالے جاتی ہے۔ جب سرد ہوا بخارات کی بہت بڑی مقدار کو بادل کی صورت میں جمع کرلیتی ہیں تو بادل بھرپور اور بھاری ہوجاتے ہیں۔ ان سے پانی کے اور زیادہ قطرے گرنے لگتے ہیں۔ آخر ان کی تعداد اتنی ہوجاتی ہے کہ ہوا کی لہریں اپنے ساتھ بہا لیجانے میں ناکام رہتی ہیں، اس وقت مینہ برستا ہے۔ آپ فطرت کی نقل کرکے بڑی آسانی سیخود مینہ برسا سکتے ہیں۔ اسکے لیے آپ کو ایک چھوٹی دیگچی کی ضرورت ہے، ایک تھالی کی اور تھوڑے سے برف کے ٹکڑوں کی۔ دیگچی میں ایک پیالی بھر پانی ڈالیے اور اسے چولھے کی ہلکی آگ کے اوپر رکھ دیجیے تاکہ پانی آہستہ آہستہ گرم ہو۔ اس سے دیگچی کی ہوا گرم ہوگی اور دیگچی پانی کے بخارات سے بھر جائے گی، جو بارش کا خام مال ہوتے ہیں۔

بارش

بارش

جب پانی گرم ہوجائے تو اوپر تھالی رکھ دیجیے اور تھالی کو برف کے ٹکڑوں سے بھر دیجیے۔ یہ برف بالائی فضا کی سرد ہوا کی نمائندگی کرتی ہے۔ جب پانی کے بخارات ٹھنڈی تھالی سے چھوئیں گے تو یہ سیال صورت اختیار کرلییں گے۔ تھالی کے پیندے پر ننھے ننھے قطرے نمودار ہوگے اور تھوڑی دیر میں وہ مل کر بڑے قطرے بن جائیں گے اور دیگچی میں بارش کی طرح گریں گے۔

Urdu Experiment on Rain (بارش  barish )

Leave a reply