ہوا کی گرم لہروں کا سراغ کیسے لگایا جائے؟
ہوا کے بارے میں ایک دلچسپ بات یہ ہے کہ جب یہ گرم ہوتی ہے تو زمین سے دور اوپر چلی جاتی ہے، ہوا جوں جوں گرم ہوتی ہے، پھیلتی جاتی ہے اور پتلی ہوتی جاتی ہے ۔ پتلی ہونے کی وجہ سے ٹھنڈی ہوا کے مقابلے پر ہلکی ہوجاتی ہے۔
سرد ہوا گرم ہوا سے زیادہ بھاری یا کثیف ہوتی ہے۔ علمی زبان میں کثیف، بھاری یا گاڑھے کو کہتے ہیں، اسکا مطلب یہ ہے کہ سرد ہوا میں سالمے ایک دوسرے کے زیادہ قریب ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ گرم ہوا سے کہیں زیادہ سرد ہوا کو زمیہن کی طرف کشش ہوتی ہے۔
جب کششِ ثقل ے سرد ہوا زمین کی طرف آتی ہے تو وہ زمین کی قریبی گرم ہوا کو پرے دھکیل دیتی ہے۔ ہم کہتے ہیں گرم ہوا اوپر جاتی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ کثیف سرد ہوا اوپر دھکیلتی ہے اور خود نیچے آکر اس کی جگہ سنبھال لیتی ہے۔
اس تجربہ میں بتایا گیا ہے کہ گرم ہوا کس طرح اوپر جاتی ہے۔ تصویر کو دیکھ کر لکڑی کے دو ٹکڑے یا پتھر کی دو سپاٹ سلیں زمین پر رکھیئے۔ ان کے درمیان زمین پر موم جلائیے اس کے بعد گتے یا موٹے کاغز کی ٹیوب بنالیجیے، اگر بنی بنائی نہ ملے تو تصویر کو دیکھ کر بنالیجیے۔ اس ٹیوب کو موم بتی کے اوپر رکھیے اس طرح ٹیوب میں گرم ہوا بھر جائے گی۔
ایک کاغز کی لمبی سی بتی بنائیے کے ایک سرے کو دیا سلائی سے جلائیے اور جونہی شعلہ اٹھے، اسے پھونک مارکر بجھادیجئیے۔ اس سے کاغذی بتی سے دھواں اٹھنے لگے گا، ٹیوب اٹھائیے کاغذی بتی کا دھوئیں والا سرا ٹیوب کے تلے کے قریب رکھیے۔ آپ یکھیں گے کہ ٹیوب کی اٹھتی ہوئی گرم ہوا پنے ساتھ دھواں بھی اٹھالے جائے گی۔
گرم سورج بہت سی ہوا کو گرم کردیتا ہے اور پھر یہ ہوائی لہریں اوپر کی طرف اٹھتی ہیں۔ ہوائی جہاز چلانے والے ان ہواؤں کو خوب جانتے ہیں۔ وہ انہیں Thermal کہتے ہیں۔ جس کا مطلب ہے گرم ہوائیں۔ انگریزی لفظ ایک یونانی لفظ Thermosسے نکلا ہے۔ جس کے معنی ہیں گرم، یہ گرم ہوائیں زمین سے تیزی کے ساتھ اٹھتی ہیں اور ان کی تیزی اتنی ہوتی ہے کہ ہوائی جہاز، پتوں یا کاغذ کے پرزوں پرزوں کی گرح ان کے زور سے اوپر نیچے اور ادھر ادھر ہوتے ہیں۔