vinegar and baking soda reaction fountain

گیس سے چلنے والا فوارہ کیسے بنایا جائے؟

گیس سے چلنے والا فوارہ کیسے بنایا جائے؟

 

یہ دلچسپ تجربہ آپ کو گھر کے باہر کرنا چاہیے تاکہ فوارے سے گھر کی چیزیں خراب نہ ہوجائے۔ اس کیلیے آپ کو ان چیزوں کی ضرورت ہوگی۔ ایک سوڈے کی بوتل، ربڑ کی ڈاٹ (جس میں سوراخ کیا ہو)، شیشے کی اٹھارہ انچ لمبی نلی جس کے دونوں سرے کھلے ہوں۔ نلی ریڑ کی ڈاٹ کے سوراخ میں سے گزار کر تیار رکھیے۔

vinegar and baking soda reaction fountain

vinegar and baking soda reaction fountain

اس کے بعد آدھے سرکے اور آدھے پانی کا اتنا محلول تیار کیجیے کہ جس سے تین چوتھائی بوتل بھر جائے۔ اس محلول کو بوتل میں ڈال دیجیے۔ ایک چمچہ سوڈیم بائی کاربونیٹ کو حریری کاغذ کے ایک ٹکڑے پر رکھ کر، یہ پڑیا بوتل میں ڈال دیجیے۔ پھر ڈاٹ اور نلکی بوتل میں ڈال کر دیکھیے کہ کیا ہوتا ہے۔

جس وقت کاربن ڈائی آکسائیڈ بننے لگے گی، سیال مادے کے بالائی حصے کے خلاف گیس کا دباؤ اسے نلکی سے نکلنے پر مجبور کردے گا اور سیال مادہ فوارے کی تیز دھار کی طرح نلی سے نکلے گا۔

vinegar and baking soda reaction fountain

Leave a reply