پانی کے سالموں کے درمیان فاصلہ کیسے ثابت کیا جائے؟
یہ تجربہ کرنے کیلیے ایک گلاس کو اوپر تک پانی سے بھر دیجیے۔ نمک سے بھرا ہوا ایک نمکدان لیجیے۔ ایک ہاتھ میں اسے لیکر پانی میں نمک گراتے جائیے اور دوسرے ہاتھ سے ایک تنکے کی مدد سے پانی میں نمک حل کرتے جائیے۔
جب آپ سارا نمکدان انڈیل چکیں گے تو پانی ی جسامت میں تھوڑا سا اضافہ ہوجائے گا لیکن یہ اضافہ پانی اور نمک، دونوں کی جسامت کے مقابلے میں بہت کم ہوگا۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ پانی کے درمیان تھوڑی تھوڑی جگہیں خالی ہوتی ہیں یہ اگر چہ ہمیں نظر نہیں آتی لیکن اتنی بڑی ضرور ہوتی ہے کہ ان میں گھلے ہوئے نمک کے سالمے سما جائیں۔