Make Submarine in Urdu science projects and experiment
آبدوز بنائیے
ایک تجربے کی مدد سے آپ بھی آبدوز بناسکتے ہیں۔اس کے لیے آپ کو ان چیزوں کی ضرورت ہوگی:
ڈیڑھ لیٹر گنجائش والی پلاسٹک بوتل
پلاسٹک کا تین فٹ لمباپائپ
غبارے
پانچ یا چھ عدد سکے
تجربہ
اس یجربے کے لیے آپ پہلے پلاسٹک کی شفاف بوتل لیجئے۔اس کی اوپری اور نچلی حصے میں ۳ سے۴ سینٹی میٹر قطر کے دوسراخ کر لیجئے۔اب غبارے کے ہوا بھرنے والے حصے کو پائپ کے ایک سرے پر ماسکنگ ٹیپ کی مدد سے باندھ دیجئے۔اب آپ کے پاس جو سکے موجود ہیں انہیں اس بوتل میں ڈال دیجئے تاکہ بوتل کا وزن بڑھ جائے۔اس کے بعد پائپ سے بندھے غبارے والے حصہ کوبوتل میں ڈال دیجئے۔یہ یاد رکھیں کہ غبارہ بوتل کے بالکل درمیان میں ہونا چاہئے۔اب بوتل کے منہ والے حصے کو جہاں سے پائپ کو گزارا گیا ہے،ٹیپ سے اچھی طرح بند کر دیجئے۔لیجئے! آپ کی آبدوز تیار ہے۔ اب اسے پانی میں اتار نے کے لیے تیار ہوجائیے۔اس کے بعد پائپ کے دوسرے سرے کی مدد سے غبارے میں ہوا بھرنا شروع کردیجئے اور دیکھئے کہ کیا ہوتاہے۔
ایساکیوں ہوتاہے
اگر آپ غبارے میں ہوا کے بجائے پانی بھرتے تو غبارے کی کمیت، اس میں موجود ہوا کے مقابلے میں تقریباً ایک ہزار گنابڑھ جاتی ہے۔کثافت کا مطلب، اکائی حجم(جگہ) میں مادے کی مقدار ہے۔لہذا، ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ پانی کی کثافت،ہوا کے مقابلے میں تقریباً ایک ہزار گنازیادہ ہے۔
جب آپ غبارے میں ہوا بھرتے ہیں تو پانی کہ مقابلے میں ہلکی ہوا آبدوز کو اوپر لاتی ہے۔لیکن جب غبارے میں سے ہوا نکالی جاتی ہے تو وہ گہرائی میں چلی جاتی ہے۔بالکل اس ہی طرح آبدوز کو گہرئی میں لے جانے کے لیے اس کے اطراف میں موجود ٹینکوں میں پانی بھر دیا جاتا ہے اور جب اسے سطح پر لانا مقصود ہوتا ہے تو ٹینکوں سے پانی خارج کردیا جاتا ہے اور یوں آبدوز سمندر کی سطح پر تیرنے لگتی ہے۔
How to make submarine in Urdu