عمل تکثیف کیا ہے ؟

(condensation) عمل تکثیف کیا ہے ؟

کیا آپ نے کبھی غور کیا ھے کہ نہانے سے پہلے آپ کے باتھ روم کا شیشہ بالکل صاف اور چمکدار ہوتا ہے مگر جیسے ہی آپ گرم پانی کااستعمال کرتے ہیں تو شیشہ دھندلاہو جاتا ہے۔

وہ پانی کہاں سے آیاجس نے شیشے کو دھندلا کر دیا؟یہ کیسے ہوا؟گرمیوں میں صبح کے وقت آپ گاڑی یا گھر کی کھڑکی کی باہر والی سطح پر غور کیجیے گا آپ کو ہمیشہ اس پر نمی نظر آئے گی۔یہ نمی کہاں سے آ جاتی ہے؟اور یہ سب کیسے ہوتا ہے؟
اسی طرح اگر آپ کسی ایسے علاقے میں رہتے ہیں جہاں موسم زیادہ تر سرد ہوتا ھے تو آپ دیکھتے ھیں کہ کبھی کھڑکیوں پر برف جمی ہوتی ہے۔یہ کہاں سے آجاتی ہے؟

آج کی سرگرمی میں ہم بہت آسان طر یقے سے ان سارے سوالوں کا جواب تلاش کریں گے
اس سرگرمی کے لیے ہمیں جن چیزوں کی ضرورت ھے وہ ہیں؂
۔ساس پین
۔پانی
۔ ٹن پلیٹ
۔گرم پلیٹ

طریقہ کار

ساس پین میں 1cmپانی ڈالیں اورپانی کو اتنا گرم کریں کہ اس میں بلبلے بننے لگیں ۔ابلتے ہوئے پانی پر ٹن پلیٹ رکھ دیں اور ٹن پلیٹ کا مشاہدہ کریں۔ٹن پلیٹ کی نچلی سطح پر کیا چیز بن رہی ھے؟اور یہ کیوں ہو رہا ہے؟

وضاحت

جب پانی گرم کیا جاتا ہے تو آبی بخارات بننے کا عمل تیز ہو جاتا ہے اورجب ابلتے ہوئے پانی کے برتن پر ٹن پلیٹ رکھی جاتی ہے جو کہ قدرے ٹھنڈی ہو گی توبخارات جب اس سے ٹکرائیں گے تو واپس مائع شکل میں آجائیں گے اور ٹن پلیٹ کی نچلی سطح سے قطرے بن کر ٹپکیں گئے اگر ہم ٹن پلیٹ کہ پہلے سے ٹھنڈا کر لیں تو یہ عمل اور بھی تیزی سے ہو گا
عمل تکثیف کی وضاحت ایک اور طریقے سے بھی کی جا سکتی ھے کہاگر آپ کسی کنٹینر یا گڑھے کو برف والے پانی سے بھر کر باہر میز پر رکھ دیں گے تو بخارات بن کر اڑ جانے والا پانی گڑھے کی وجہ سے ٹھنڈا ہو جائے گا اور اس کی سطح پرقطروں کی شکل اختیار کر لے گا۔

condensation

Abdul Rauf

Teacher, Innovator, Love to create, explore new ways to view & imagine things and then make them real

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *