ہر شخص جانتا ہے کہ آپ پانی، دودھ یا کوئی اور سیال چیز انڈیل سکتے ہیں لیکن بہت کم لوگ محسوس کرتے ہیں کہ آپ ہوا کو بھی انڈیل سکتے ہیں۔
ی بڑی چلمچی کو انی سے بھر دیجیے، چلمچی نہ ہو تو کوئی اور کھلا اور گہرا برتن لے لیجیے۔ اپنے قریب دو گلاس رکھ لیجیے ۔ ایک گلاس کو چلمچی میں ڈال کر اسے پانی سے بھر لیجیے اور اسے الٹا کرکے ایسے چلمچی میں رکھ دیجیے کہ پانی بالکل نہ گرے اور دوسرا خالی گلاس لیکر اسے اس طرح پکڑو کہ وہ چلمچی کی تہ کو نہ چھوئے۔ یہ گلاس ہوا سے بھرا ہوا ہے۔ اسلیے آپ دیکھیے کہ پانی اس کے اندر نہیں ، اسکی وجہ یہ ہے کہ ہوا ایک حقیقی مادہ ہے اور یہ گلاس کی ساری جگہ میں سمائی ہوئی ہے۔
اب اگلا قدم یہ ہے کہ، اس گلاس سے ہوا کو پہلے گلاس میں انڈیل دیا جائے۔ دوسرے گلاس کو پہلے کے قریب لائیے، اب اسے تھوڑا جھکائیے اور اس کا منہ پہلے گلاس کے منہ کے قریب لیجائیے اسے ممکن بنانے کیلیے پہلا گلاس ذرا اونچا کرلیجیے۔
جب آپ دوسرے گلاس کو جھکائے گے تو اس کے اندر بھری ہوئی ہوا باہر نکل جائے گی اور دوسرے گلاس میں داخل ہوکر اس کے پانی کو خارج کردے گی۔ اس کے ساتھ ہی پانی اس گلاس میں داخل ہوجائے گا جس میں پہلے ہوا بھری ہوئی تھء گویا آپ نے ایک فلاس سے دوسرے گلاس میں ہوا انڈیل دی۔
اصل بات یہ ہے کہ ارد گرد کے پانی کے زیادہ وزن اور طاقت سے گلاس کے انر ہوا پچک جاتی ہے، اسی طرح، جیسے تربوذ کے چکنے بیج کو آپ اپے انگوٹھے اور انگشتِ شہادت سے دبائے تو وہ پھسل کر وا میں دور اڑجاتا ہے، چونکہ ہوا پانی میں حل نہیں ہوسکتی اور پانی کے مقابلے میں بہت ہلکی ہوتی ہے اس لیے پانی اس کو آسانی سے اوپر کی طرف اچھال دیتا ہے۔