Buy Inventor Box

This inventor box is ideal to feed your child's curiosity. It's consists of more than 50 essential components to invent something cool.

Urdu Science Experiments

ہوا سے آکسیجن کیسے نکالی جائے؟

ہوا سے آکسیجن کیسے نکالی جائے؟

بظاہر یہ مشکل معلوم ہوتا ہے، مگر آپ چاہیں تو یہ گھر کے اندر اور لیبارٹری کے قیمتی سازو سامان کے بغیر ہوا سے آکسیجن باہر

نکال سکتے ہیں۔ سچ تو یہ ہے کہ یہ تجربہ اس کتاب کے نہایت آسان تجربوں میں سے ہے۔
اس سلسلہ میں آپ کو ان چیزون کی ضرورت ہے، ایک گلاس، ایک شوربا ڈالنے کی گہری پلیٹ اور ولہے کے باریک تاروں کی ایک چھوٹی سی گچھی، یہ گچھی وہی ہے ، جس سے برتن مانجھے جاتے ہیں، گھر میں نہ ہو تو بازار سے خرید لیجیے۔
لوہے کے تاروں والے گچھی کا اتنا حصہ کاٹ دیجیےٰ جو گلاس کے تلے کو ڈھانپ سکے۔ کسی بڑے برتن میں کچھ گرم پانی ڈال کر اس میں صابن کی ٹکیا ڈالے جب خوب جاگ بن جا ے تو صابن نکا ل لیں اور گچھی جھاگ میں ڈال کر صاف کر لیجیے تاکہ اس پر اگر کو ٰی تیل لگا ھو تو وہ اتر جاٰے:۔

جب گچھی خشک ہوجائے تو اسے گلاس کی تہہ میں اس طرح پھنسا لیجیے کہ گلاس الٹا بھی کردیا جائے تو گچھی نہ گرے۔ اس کے بعد شوربے کی پلیٹ کو صاف پانی سے بھر دیجیے اور گلاس کو الٹا کر پلیٹ پر کھڑا کردیجیے۔
ٍ ہوا میں جو آکسیجن موجود ہے، وہ گچھی کی طرف جائے گی اور لوہے پر زنگ لگنا شروع ہوجائے گا۔ جوں جوں یہ عمل ہوگا، گچھی آکسیجن کو جذب کرتی جائے گی اور بیرونی ہوا کے دباؤ سے پانی اس جگہ کو پر کرتا جائے گا جس میں پہلے آکسین تھی۔ چند گھنٹے میں یہ عمل مکمل ہوجائے گا۔ ہوا سے تقریباّ ساری آکسیجن نکل جائے گی اور گلاس کا وہ 1/5حصہ پانی سے پر ہوجائے گا، جس میں پہلے آکسیجن سمائی ہوئی تھی۔

Abdul Rauf

Teacher, Innovator, Love to create, explore new ways to view & imagine things and then make them real

Share