Does hot air expand experiment in urdu
یہ کہنا آسان ہے کہ گرم ہوا پھیلتی ہے لیکن فرض کیجیے کوئی کہے میں یہ بات نہیں مانتا، مجھے ثابت کرکے دکھاؤایسی حالت میں تم کیا کروگے؟ سائنسدان کو اس قابل ہونا چاہیئے کہ وہ جن چیزوں کو درست کہے انہیں ثابت کرکے دکھائے۔ یہ تجربہ ڈرامائی طور پر ثابت کرتا ہے کہ جب ہوا گرم ہوتی ہے تو پھیلتی ہے۔
تجربہ کیلیے تین چیزوں کی ضرورت ہوگی۔ ایک سوڈے کی بوتل، ایک غبارہ اور ایک دیگچہ۔ غبارے سے ہوا نکال لیجیے۔ پھ غبارے کے منہ کو بوتل کے منہ پر فٹ کردیجیے۔ بوتل کو دیگچے میں رکھئے اور دیگچے میں اتنا پانی ڈالیے کہ آدھا بھر جائے۔ اس کے بعد دیگچہ چولھے پر رکھیے تاکہ پانی گرم ہوجائے۔
جو جو پانی گرم ہوگا، یہ بوتل کے اندر کی ہوا کو گرم کرتا جائے گا۔ اس سے پہلے ہوا پھیلے گی۔ اسے زیادہ جگہ کی ضرورت ہوگی۔ اسلیے یہ اوپر اٹھے گی اور غبارہ پھول جائے گا۔
Does hot air expand? experiment in Urdu