اس تصویر میں گرم ہوائی لہروں کو جانچنے کے آلے کا خاکہ بنا ہوا ہے۔ اگر آپ ایسا آلہ بنالیں تو آپ بہت سی جگہوں پر، گھر کے اندر اور باہر گرم ہواؤں کو جانچ سکتے ہیں۔
تقریباّ پانچ انچ قطر کا ایک گول کاغذ لیجیے۔ اس پر ایک پیچ دارلائن بنائیے اور قینچی کے ساتھ لائن کے ساتھ ساتھ کاغذ کاٹ لیجیے۔ کاغذ کے درمیان ایک چوتھا گول دائرہ موجود رہے۔
ایک درزی والا ایک انگشتانہ لیجیے۔ اسے ایک چوتھائی دائرے والے گول کاغذ پر رکھیے اور اس کے سائز کے مطابق دائرہ کھینچیے۔ پھر تیز نوکدار چاقو کی مدد سے پنسل بنائے ہوئے دائرے کو کاٹ لیجیے۔
اب ایک ایسی پنسل لیجیے، جس کے ساتھ ربڑ بھی لگا ہو۔ اسے دھاگے کی خالی ریل کے سوراخ میں اس طرح رکھیے کہ ربڑ والا حصہ اوپر کی طرف رہے۔ ربڑ میں ایک پن داخل کیجیے اور پن کے اوپر انگستانہ رکھ دیجیے۔ یہ آسانی سے گھوم سکے گا کیونکہ پن اور اس کے درمیان کوئی خاص رکاوٹ نہیں ہوگی۔ اب پیچ دار کاٹا ہوا کاغذ پنسل کے گرد اس طرح لگائیے، جیسے خاکے میں نظر آرہا ہے۔
اب آپ کا آلہ تیار ہے ، جب اسے کسی برقی قمقمے کے اوپر یا کسی اور گرم جگہ پر رکھیں گے تو اوپر کی طرف جانے والی گرم ہوا پیچدارکاغذ کو گھمائے گی۔