Buy Inventor Box

This inventor box is ideal to feed your child's curiosity. It's consists of more than 50 essential components to invent something cool.

Urdu Science Experiments

پودوں اور بیجوں سے تجربے

پودوں اور بیجوں سے تجربے

 

کبھی آپ نے یہ سوچا ہے کہ ہماری صحت اور طاقت کا دارومدار بیجوں پر ہے؟ جو سبزیاں ہم کھاتے ہیں، وہ بیجوں سے پیدا ہوتی ہیں۔ بہت سے گھریلوں جانور بیجوں اور پودوں سے طاقت حاصل کرتے ہیں، پھر ہم ان کا گوشت مختلف صورتوں میں کھاتے ہیں، مثلاً بھنا ہوا گوشست، ،چانپیں، قیمہ اور قیمے کے کوفتے وغیرہ۔

اصل میں بیج ننھے منے پودے ہوتے ہیں۔ جن کے گرد خوراک موجود ہوتی ہے۔ ہوا، گرمی اور نمی پہنچانے سے بیجوں کے اندر ننھے پودے اپنے پاس رکھی ہوئی خوراک کھاکر پھلنا پھولنا شروع ہوجاتے ہیں۔ ان سے جڑیں نکلتی ہیں۔ پتے پھوٹتے ہیں۔

جڑیں زمین سے ایسا پانی حاصل کرتی ہے، جن میں معدنیات ہو۔ پانی جڑوں کے ذریعے پتوں تک پہنچتا ہے اور پتے ہوا سے کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرکے نباتاتی شکر پیدا کرتے ہیں، جس سے زیادہ پیچیدہ جوہر یا مادہ پیدا ہوتے ہیں۔ ان میں ایک سبز جوہر بھی ہوتا ہے جو کلوروفل یا خضرہ کہلاتا ہے۔ اس کی مدد سے پتے اس قابل بن جاتے ہیں کہ سورج کی طاقت استعمال کریں اور اپنی خوراک بنائیں۔ جو تجربات اب بتائیں جائیں گے، ان سے بعض ایسے دلچسپ طریقے معلوم ہوگے، جن سے پودے پھلتے پھولتے ہیں۔

  1. بیجوں سے جڑیں نکلتی کیسے دیکھی جائیں؟

بیجوں سے جڑیں نکلتی کیسے دیکھی جائیں؟ جب آپ کوئی بیج بوتے ہیں تو وہ آپ سے چھپا ہوا ہوتا ہے،

Abdul Rauf

Teacher, Innovator, Love to create, explore new ways to view & imagine things and then make them real

Share