Buy Inventor Box

This inventor box is ideal to feed your child's curiosity. It's consists of more than 50 essential components to invent something cool.

Urdu Science Experiments

حرارت سے پانی ہلکا ہوجاتا ہے

حرارت سے پانی ہلکا ہوجاتا ہے

 

تجربے کے لیے تین چیزوں کی ضرورت ہے۔ ایک گلاس، دوا کی گولیوں والی چھوٹی سی شیشی اور ایک فاؤنٹین پین جس میں رونائی بھری ہو۔

گلاس کو ٹھنڈے پانی سے تقریباّ بھر دیجیے۔ پھر شیشی میں دو تہائی پانی بھر لیجیے۔ پین کی نب شیشی میں ڈال کر روشنائی کے چند قطرے پانی میں ڈال دیجیے۔ اب شیشی کو گلاس کے اندر سیدھا کھڑا کردیجیے چونکہ شیشی کے اندر پانی ٹھنڈا ہے اسلیے کچھ نہ ہوگا۔ روشنائی کے رنگ کا پانی شیشی کے اندر ہی رہے گا۔

حرارت سے پانی ہلکا ہوجاتا ہے

اب شیشی خالی کردیجیے اور اس کا دو تہائی حصہ گرم پانی سے بھر دیجیے۔ پہلے کی طرح اس میں وشنائی کے چند قطرے ڈال دیجیے اور شیشی گلاس میں کھڑی کردیجیے۔ فوراّ روشنائی کے رنگ کی ایک لہر شیشی سے اوپر اٹھے گی۔ اسکی وجہ یہ ہے کہ گرم پانی اس سرد پانی سے جو گلاس میں موجود ہے ہلکا اور کم گاڑھا ہے۔ جب روشنائی کا پانی ٹھنڈا ہوجائے گا تو وہ بھاری ہو کر گالس کے پیندے میں بیٹھ جائے گا۔

Abdul Rauf

Teacher, Innovator, Love to create, explore new ways to view & imagine things and then make them real

Share