Buy Inventor Box

This inventor box is ideal to feed your child's curiosity. It's consists of more than 50 essential components to invent something cool.

Urdu Science Experiments

آسمان نیلا کیوں نظر آتا ہے؟

آسمان نیلا کیوں نظر آتا ہے؟

 

کبھی آپ نے یہ سوچا ہے کہ آسمان کا رنگ نیلا کیوں ہے؟

سورج کی روشنی سفید ہوتی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اس میں سرخ، نارنجی، پیلا، سبز، نیلا اور بنفشی رنگ موجود ہیں۔ نیلی اور بنفشی کرنوں کی دی ہوئی روشنی کی لہریں چھوٹی ہوتی ہیں اور لمبی لہروں کے مقابلے میں ایک سیدھی لائس سے آسانی سے مڑ جاتی ہیں۔ ہوا میں جو گردوغبار اور نمی موجود ہیں، وہ نیلی اور بنفشی کرنوں کو موڑ دیتی ہیں اور بکھیر دیتی ہیں۔ اس سے ہماریے لیے دوسرے رنگوں کے مقبلے میں ان رنگوں کو واضح طور پر دیکھنا زیادہ آسان ہوجاتا ہے اور اسی وجہ سے ہمٰن آمان نیلا نظر آتا ہے۔

یل کے تجربے سے آپ یہ ظاہر کرسکتے ہیں کہ نیلی اور بنفشی کرنیں کس طرح مڑتی اور بکھرتی ہیں۔ ایک گلاس پانی سے بھر دیجیے۔ اس میں دودھ کے چند قطرے ڈالیے۔ دودھ ہوا کے گردوغبار اور نمی کی نمائندگی کریگا گا۔

اب کمرے میں اندھیرا کردیجیے اور روشن ٹارچ گلاس کے قریب لائیے۔ گلاس کو ایک طرف ٹارچ کی روشنی کی شعاع سے نوّے درجے کے زاویے پر دیکھیے۔ پانی کا رنگ نیلا نظر آئے گا۔ کیوں دودھ کے ذروں نے ٹارچ کی روشنی میں چھوٹی چھوٹی نیلی کرنیں بکھیر دی ہیں۔

Abdul Rauf

Teacher, Innovator, Love to create, explore new ways to view & imagine things and then make them real

Share