پانی ہوا کو کیسے بھینچتا ہے؟

پانی ہوا کو کیسے بھینچتا ہے؟

اگر آپ غبارے کو اچھا خاصہ پھلا لیں اور اس کے بعد اسے کچھ اور پھلانا چاہیں تو آپ ایسا کرسکیتے ہیں، غبارہ ذرا زیادہ پھول جائے گا اور آپ ہوا کو ذرا زیادہ کس دیں گے گویا آپ ہوا کو اس طرح بھینچ سکتے ہیں کہ اتنی ہی ہو، اور ہوا کی زیادہ مقدار اس میں سما جائے۔
پانی کی حالت اس سے مختلف ہے۔ جب گلاس کو پانی سے بھر دیتے ہیں تو گلاس پورا ہوجاتا ہے اور آپ یہ نہیں کرسکتے کہ پانی کو دبا کر کچھ جگہ نکالیں اور اس میں اور پانی ڈال دیں۔
اگر آپ کے پاس ایک لمبا گلاس ہو اور ایک دوا کی خالی شیشی تو آ پ ثابت کرسکتے ہیں کہ ہوا کو بھینچا جاسکتا ہے لیکن پانی کو نہیں۔ اگر گھر میں ایسی ٹیوب نما شیشی نہ ہو تا دو تین آنے میں بازار سے خریدسکتے ہیں۔


پہلے گلاس کو پانی سے کنارے تک بھر لیجیے۔ پھر آدھی شیشی پانی سے بھردو۔ اب شیشی کو الٹا کتکے گلاس میں تیرائیے، غالباّ، دو تین مرتبہ کوشش کرنے کے بعد آپ شیشی میں پانی کی صحیح مقدار ڈال سکیں گے اب اسے تھوڑا تیرنا چاہیے۔
اب اپنے داہنے ہاتھ کی ہتھیلی سے گلاس کو ڈھانپ لیجیے۔ ہتھیلی کو ذرا اور اس طرح دبائیے کہ اسکا تھوڑا سا حصہ گلاس کے اندر ہوجائے، پانی پر اس دباؤ کا نتیجہ یہ ہوگا کہ کچھ اور پانی شیشی کے اندر چلا جائے گا اور یہ نیا پانی اس کا ہوا کو بھینچے گا جو شیشی کے اندر موجود ہے۔ شیش بھاری ہوجائے گی کیونکہ اب اس میں پانی پہلے سے زیادہ ہے۔ نتیجہ یہ ہوگا کہ شیشی ڈوب کر گلاس کی تہہ سے جالگے گی۔

اب اپنا ہاتھ اٹھائیے، شیشی خود بخود اٹھے گی کیونکہ اس میں بھینچی ہوئی ہوا تھوڑا سا پانی نکال دے گی۔

Leave a reply