پانی کی کثافت کو کیسے بڑھایا جائے؟

پانی کی کثافت کو کیسے بڑھایا جائے؟

 

اگر آپ پاؤ بھر پانی کے ایک گلاس میں انڈا ڈالیں تو انڈا فوراّ ڈوب کر نیچے بیٹھ جائے گا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ انڈا پانی سے زیادہ بھاری ہے اور چونکہ زیادہ بھاری ہے اسلیے اتنی ہی جسامت کے پانی سے زیادہ وزنی ہے۔ بہرحال اگر آپ پانی میں لکڑی کا کوئی ٹکڑا ڈالیں تو وہ تیرے گا کیونکہ وہ کم کثیف یا بھاری ہے اور اپنے جتنی جسامت کے پانی سے ہلکا ہے۔

اگر آپ پانی کی کثافت بڑھادیں تو انڈا اس میں تیرے گا۔ ایک گلاس ہانی میں چاول کھانے کے دو بڑے چمچوں کے برابر نمل ڈال دو۔

نمک چمچے میں چوٹی تک چھرا جائے۔ اب اس نمک کو پانی میں اچھی طرح حل کرلیجیے۔ اس سے پانی کی کثافت بڑھ جائے گی اور نمکین پانی اسی مقدار کے عام پانی کے مقابلہ پر زیادہ وجھل ہو جائے گا۔ اب پھر انڈے کو پانی میں ڈالیں، اس مرتبہ انڈا پانی میں تیرے گا کیونکہ اب پانی، انڈے سے زیادہ بھاری ہے۔

دنیا میں بعض مقامات پت مثلاً امریکہ کے اوٹا کے مقام پر نمکین پانی کی ایک بہت بڑی جھیل ہے اس میں لوگ بڑی آسانی سے تیر لیتے ہیں کیونکہ نمک کی وجہ سے پانی بہت بھاری ہے اورمیں انسان آسانی سے ڈوب نہیں سکتا۔

Abdul Rauf

Teacher, Innovator, Love to create, explore new ways to view & imagine things and then make them real

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *