جھکڑ کیوں چلتے ہیں؟

جھکڑ کیوں چلتے ہیں؟

 

جوتے کے خالی ڈبے کو تجربہ گاہ بنا کر آپ یہ معلوم کرسکتے ہیں کہ ھکڑ کیوں چلتے ہیں۔ تجربے کی سائنسی حقائق کچھ یو ہیں۔

ہوا کے مختلف تودوں کے درجہ حرارت کے فرق سے آندھی آتی ہے اور جھکڑ چلتے ہیں سرد ہوا گرم ہوا سے زیادہ موٹی اور بھاری ہوتی ہے۔ اس وجہ سے کششِ ثقل گرم ہوا کے مقابلے میں سرد ہوا کو زیادہ قوت کے ساتھ زمین کی طرف کھینچتی ہے، چونکہ سرد ہوا بھاری ہوتی ہے، اسلیے وہ آس پاس کی گرم ہوا کو آسانی سے پرے پھینکتی ہے۔

تیز ہوا کے جھکڑ اس علاقے سے شروع ہوتے ہیں جو زمین کی حرارت سے گرم شدہ ہوا سے بھرا ہوا ہو۔ یہ ہوا پھیل کر ہلکی اور پتلی ہوتی ہے۔ عام طور پر اس کے قریب کسی علاقے میں ہوا زیادہ سرد ہوتی ہے۔ اکثر اس کے سرد ہونے کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ یہ سمندر کے ٹھنڈے پانی کے اوپر ہوتی ہے۔ بعض اوقات یہ سرد ہوا سائیبیریا سے آتی ہے۔ یہ ہوا زمین کے قریب ہوتی ہے اور فوراً کسی گرم ہوا کے رقبے میں داخل ہوکر جھکڑ لے آتی ہیں۔ سرد ہوا،گرم ہوا کو اوپر جانے پر مجبور کردیتی ہے اور گرم ہوا بھاری سرد ہوا کے اوپر تیرتی ہے۔

یہ سب کیسے ہوتا ہے؟ اسے ظاہر ثابت کرنے کیلیے جوتے کا ایک خالی ڈبہ لیجیے اس کا ڈھکنا اتارئیے اسے سیلوفین سے ڈھانپ دیجیے اور گوند لگے فیتے سے کس دیجیے۔ ڈبے کی ایک جانب چاقو سے ایک حصہ کاٹ لیجیے اور اس حصے کو گوند لگے فیتے کی مدد سے قلابہ دار دروازہ بنالیجیے۔ دروازے کے نچلے حصے میں ایک گول سوراخ کردیجیے۔ اسی قسم کا ایک سوراخ سیلوفینکے ڈھکنے میں دوسرے کنارے سے دو انچ کے فاصلے پر بنادیجیے۔

اب ایک چھوٹی سی موم بتی جلا کر ڈبے کی چھت کے سوراخ میں سے اندر داخل کردیجیے۔ دروازہ بند کرکے اس پر گوند لگا فیتہ اس طرح چسپاں کیجیے کہ دروازہ مکمل ور پر بند ہوجائے۔ اب آپ نے گرم ہوا کا ایک رقبہ پیدا کرلیا ہے۔

ایک کاغذی تولیہ یا عید مبارک کا رومال لے کر اس پر پانی چھڑک دیجیے تاکہ وہ قدرے بھیگ جائے۔ اسے دیا سلائی سے تھوڑا سا جلائیے اور ایک لمحہ بعد شعلہ بجھادیجیے۔ کاغذ سلگنے لگے گا اور اس سے نکلنے والے دھوئیں کی مدد سے آپ ہوا کی نقل و ھرکت دیکھ سکیں گے۔ یہ کاغذ دروازے کے سوراخ کے قریب رکھیے، جس میں سے ٹھنڈی ہوا اندر داخل ہو کر موم بتی کے گرد کی گرم ہوا کے نیچے جارہی ہے۔ آپ دیکھیں گے کہ سرد ہوا دھوئیں کو لے کر موم بتی کی طرف بڑھتی ہے، بس اسی طرح سرد ہوا جھکڑ پیدا کرتی ہے۔

KHAWA KU CHALTI HAIN? How the Wind Moves? experiment in urdu.

Abdul Rauf

Teacher, Innovator, Love to create, explore new ways to view & imagine things and then make them real

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *