Share Your Writing

Write your stories on Pakistan Science Club Blog!

Write your stories on Pak Science Club Blog and Portal

Featured Project

Sunday, 02 January 2011 09:57

انفورمیشن ٹیکنولوجی میں کیرئیر

Rate this item
(0 votes)

انفورمیشن ٹیکنولوجی میں کیرئیر


حنا گل

انفورمیشن ٹیکنولوجی فی زمانہ زندگی کا کوئی شعبہ ایسا نہیں جس کا اس لفظ سے کوئی تعلق نہ ہو۔ صنعت، تجارت، گرافک ڈیزائننگ، اکاﺅنٹنگ، ایڈورٹائزنگ، یا پھر آفس کا روزمرہ کا کام ہی کیوں نہ ہو ہر شعبے میں آئی ٹی کا کچھ نہ کچھ عمل دخل ضرور ہے۔ اس بات کا اندازہ ہمارے روزانہ اخبارات میں آنے والے ضرورت ہے کے اشتہارات سے ہوتا ہے کہ اگر ایک آدمی کمپیوٹر سے متعلق اپنی تھوڑی سی مہارت بہتر کر دے تو وہ ایک بہترین نوکری حاصل کرسکتا ہے۔
سوال یہ ہے کہ کیا اب نوجوانوں کو اس فیلڈ میں آنا چاہیئے؟ ایک نوجوان اپنے کیرئیر کا انتخاب کرتے ہوئے جن باتوں کو مدنظر رکھتا ہے وہ سب سے پہلے اس کا ذاتی دلچسپی کا عنصر ہے مطلب کہ کیا اس کی فیلڈ اتنی دلچسپ ہے کہ وہ کم از کم اپنے کام کو بوجھ سمجھ کر نہیں کرے گا بلکہ اپنی پوری دلچسپی سے کرے گا تو آئی ٹی سے زیادہ فی الوقت دلچسپ فیلڈ کوئی نہیں ہے۔ یہ فیلڈ کسی ایک چیز کے گرد نہیں گھومتی بلکہ اس میں روز بہ روز تبدیلی ہو رہی ہے اور یہ تبدیلی اتنی حیران کن ہے کہ اس فیلڈ میں دلچسپی خودبخود پیدا ہو جاتی ہے کیونکہ یہ کثیر جہتی فیلڈ ہے۔ اس میں بہت سی راہیں ہیں۔ اور ان راہوں کے بارے میں بات کرنا ایسا ہی ہے جیسےM25 گیم کے بارے میں بات کرنا۔ جیسے M25 میں منزل کے حصول کے لیئے بہت سے راستے ہوتے ہیں۔ اور ان میں سے ایک راستے کو چننا بہت پریشان کن ہوتا ہے۔ اور ہر راستے کو چننے کے لیئے بہت سی آراءہوتی ہیں لیکن جب آپ ایک راستہ چن لیتے ہیں تو آپ تسلی بخش ہو جاتے ہیں۔ آئی ٹی کی فیلڈ بھی ایسی ہی ہے۔ اس میں بھی بہت ساری راہیں ہیں۔ اور ہر ایک دوسرے کے مقابلے میں بہت دلچسپ ہے اور ان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا بہت مشکل ہے۔ لیکن جب آپ ایک فیلڈ کا انتخاب کرلیتے ہیں تو اس میں آپ کی دلچسپی خود بخود پیدا ہو جاتی ہے۔ اس کی وجہ اس فیلڈ میں روز بہ روز آنے والی تبدیلی ہے۔ ایک بات جو اس فیلڈ کو اور دلچسپ بناتی ہے وہ یہ ہے کہ آپ اس میں بہت تخلیقی کام کرسکتے ہیں۔
دوسری بات جو ذہن میں آتی ہے وہ یہ ہے کہ جس فیلڈ کا آپ انتخاب کررہے ہیں اس فیلڈ کا اسکوپ کیا ہے؟ جہاں تک اسکوپ کا تعلق ہے تو اس فیلڈ کا اسکوپ بہت زیادہ ہے۔ ایک بندہ اگر شروع15K سے کرتا ہے تو اس بات میں شک کی کوئی گنجائش نہیں کہ وہ چار پانچ سالوں میں60K-70K تک پہنچ جائے گا۔ اس کے علاوہ اس فیلڈ میںپروفیشنل گروتھ بھی بہت زیادہ ہے۔ یہ ٹیکنولوجی روزبہ روز تبدیل ہوتی ہے جس کے پیشِ نظر آپ کو بہت کچھ سیکھنے کا موقعہ ملتا ہے۔
تیسری بات ہوتی ہے کہ آپ کی آمدن کیا ہوگی اور آپ کامستقبل کتنا محفوظ ہوگا؟ تو اس کی بھی فکر کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ پچھلے کچھ سالوں میں جتنی ملازمتیں اس فیلڈ میں آئی ہیں اتنی کسی فیلڈ میں نہیں آئیں۔ اگر آپ کسی اور شعبہ کی بات کریں جیسے کہ ڈاکٹری یا انجینرنگ تو ایک ڈاکٹر کی تنخواہ کیا ہوگی زیادہ سے زیادہ7000/- روپے لیکن ایک آئی ٹی کا ماہر جس کو اپنا کام آتا ہے اس کی ابتدائی تنخواہ 15000/- سے کم نہیں ہوگی جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بڑھتی ہی جاتی ہے۔ ایک سروے کے مطابق2007 کے شروع سے لیکر اب تک صرف آئی ٹی کے شعبہ میں تقریبًا دوہزار ملامتیں آئیں۔ جن کا ماہانہ مشاہرہ 10,000روپے سے کم نہ تھا۔ کہنے کا مقصد یہ ہے کہ اس فیلڈ میں ملازمتوں کی کمی نہیں ہے۔ اس میں آپ اپنا بزنس بھی بہت آسانی سے شروع کرکے بہترین زر مبادلہ کما سکتے ہیں۔ اس میں آپ ویب سائٹ ڈویلپمینٹ، سافٹ وئیر ڈویلپمینٹ، گیمز ڈویلپمینٹ اور اسطرح کے بہت سے شعبوں میں کاروبار کر سکتے ہیں لیکن یہ فیلڈ اتنی آسان بھی نہیں ہے جتنی اس فیلڈ میں تیزی سے ٹیکنولوجی تبدیل ہوتی ہے۔ ایسی تبدیلی کسی بھی فیلڈ میں نہیں آتی۔ اس کے ساتھ ساتھ چلنے کے لیئے آپ کو ہر وقت بدلتی ٹیکنولوجی سے واقف رہنا پڑتا ہے۔ آپ کو ہر آنے والی نئی چیز کے بارے میں پڑھنا اور سیکھنا پڑے گا اور ہر طرح کے کام کو اپنانا ہوگا۔ اس کا بہترین حل تحقیق ہے۔ آپ جتنی تحقیق کریں گے اتنا آپ کی معلومات جدید رہیں گے اور اتنی ہی آپ کی مہارت کی مانگ ہوگی۔ ایک بات اور جس کا میں یہاں ذکر کرنا چاہوں گی وہ یہ ہے کہ اکثر لوگوں کا آئی ٹی والا رویہ نہیں ہوتا۔ مطلب اس فیلڈ میں ہر بندے کا رجحان پیدا نہیں ہوتا اور جو بات میں آخر میں یاد دہانی کروانا چاہوں گی کہ وہی لوگ اس فیلڈ کی طرف آئیں جن کا رجحان ہو تاکہ آپ اس کے ہر حصے کو پا سکیں۔

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated.\nBasic HTML code is allowed.

Search

Subscribe

Enter your email address:

Delivered by FeedBurner

Find us on Google+

Member Area





Latest Blog

  • SEE 14 Photos

     Student Engineering Exhibition 2014 (SEE’14)  PhotosRelated Posts:Student Engineering Exhibition 2014 SEE’14SENTEC 2013 in PhotosBiogas Plant Running a Tubewell PhotosNAYS Photo Contest Result and EnteriesSEE14 Junior and Senior ProjectsDesign Competition Video

مقبول خبریں اور مضامین