انٹیل سائنس فیئر کے کامیاب طلبہ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔انٹیل سائنس فیئر کے کامیاب طلبہ میں چترال کے موسیٰ رحیم خان،کوئٹہ کے سید شاہ زیب حسین ، پشاور سے تعلق رکھنے والی شیزاگلاب، ماہ نورحسین اور بشریٰ شبیرشامل ہیں۔ اس سائنس فیئر میں ملک بھر سے بڑی تعداد میں طلبہ نے شرکت کی اور ۵۸ سے زائد پراجیکٹس جمع کروائے۔ کامیاب طلبہ ۲۱۰۲ءمیں پنسلوانیا، امریکہ میں ہونے والے انٹیل انٹرنیشنل اینڈ انجینئرنگ فیئر میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
نیشنل سائنس فیئر میں ان ٹیل(آئی ایس ای ایف) دنیا کا سب سے بڑا پری سائنس کالج مقابلہ ہے جس میں دنیا بھر سے ۵۱ سو سے زائد نوجوان سائنسدانوں کو ایک پلیٹ فورم پر جمع ہونے اور اپنے علم، تجربات اور خیالات کے تبادلے اور سائنس کی بہتر پروجیکٹس پر مقابلہ کرواکے ۴ ملین امریکی ڈالرز سے زائد مالیت کے ایوارڈز اور اسکالرشپسں حاصل کرنے کا موقع ملتا ہے۔ نیشنل سائنس فیئر ہر سال ان ٹیل کارپوریشن اور وزارت تعلیم کے اشتراک سے منعقد کیا جاتا ہے اور یہ پاکستان میں سائنس کی تعلیم میں اصلاحات کے عمل میں انٹیل کارپوریشن کا حصہ ہے







