Home خبریں کوئلے سے گیس کی پہلی پیداوار کا آغاز
Monday, 26 December 2011 14:05

کوئلے سے گیس کی پہلی پیداوار کا آغاز

Rate This Article
(2 votes)

 

تھر کوئلے کے ذخیرے سے گیس کی پہلی پیداوار کا آغاز ہو گیا ہے اور اب جلد ہی اس گیس سے بجلی بھی بنائی جاسکے گی۔ ذرائع کے مطابق تھر کے کوئلے سے گیس کے بعد 100 میگا واٹ بجلی کے منصوبے پر کام ہو رہا ہے اور اس سلسلے میں تھر میں 36 کنویں کھودے جا چکے ہیں اور کل 50 کنویں کھودنے ہیں۔ اٹھارہ دسمبر کو ایک کنویں سے ہوا داخل کر کے دوسرے سے گیس نکالنے کا کام شروع گیا گیا تھا اور اب اس سے گیس کا اخراج شروع ہو گیا ہے۔ کوئلے سے گیس کی پیداوار کے بعد پاکستانی عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

معروف ایٹمی سائنسدان و چیئرمین تھرکول پروجیکٹ ڈاکٹر ثمر مبارک مند کا اس منصوبے کی کامیابی سے متعلق کہنا ہے کہ خدا کے فصل و کرم سے کوئلءسے گیس بنانے کا منصوبہ صرف ڈیڑھ سال کی قلیل مدت میں کامیاب ہو گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس گیس کو عام صارفین کے ساتھ ساتھ صنعتوں، کارخانوں اور سی این جی اسٹیشنز میں بھی زیر استعمال لایا جا سکے گا اور جلد ہی گیس و بجلی کے بحران پر بھی قابو پایا جا سکے گا۔

حکومت کے علاوہ اینگرو گروپ نے بھی اس منصوبے سے گیس خریدنے میں دلچسپی ظا ہر کی ہے تا ہم منصوبے پر کام کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ ان کے لئے حکومت کی طرف سے فنڈز کی فراہمی میں سست روی آ رہی ہے جس سے منصوبہ رک سکتا ہے۔

تازہ ترین سائنسی مضامین

تازہ ترین سائنسی خبریں