Share Your Writing

Write your stories on Pakistan Science Club Blog!

Write your stories on Pak Science Club Blog and Portal

Saturday, 18 December 2010 05:48

ٹیکنولوجی کے ذریعے گرین ہاﺅس گیسوں کے اخراج پر قابو پانا ممکن ہے greenhouse gas emissions is possible

Rate this item
(0 votes)

ٹیکنولوجی کے ذریعے گرین ہاﺅس گیسوں کے اخراج پر قابو پانا ممکن ہے


اسلام آباد(اے این این) جدید ٹیکنولوجی اور موثر انتظامی حکمت عملی کے ذریعے ایگریکلچر سسٹمز کی پیداواری صلاحیتوں کو فروغ دے کر زرعی گرین ہاﺅس گیسوں کے اخراج کوروکا جا سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہاروفاقی وزیر ماحولیات حمید اللہ جان آفریدی نے زرعی ماہرین کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے بتایا کہ خوراک کی بڑھتی ہوئی طلب کو بہتر طور پر پورا کرنے کےلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔انھوں نے کہا کہ موجودہ سیلابی صورتحال موسمی تبدیلیوں کی وجہ سے ہے، زرعی ماہرین اس چیلنج کا مقابلہ کرنے کےلئے کردار ادا کریں۔
وفاقی وزیر ماحولیات نے گلوبل ریسرچ الائنس کا حوالہ دیتے ہوئے بین الاقوامی تعاون، اشتراک اور نجی و سرکاری سطح پر ہونے والی تحقیقی سرگرمیوں کےلئے اس ادارے کے کردارکو اجاگر کیا جس کے ذریعے کسانوں کو جدید ٹیکنولوجی کے حامل طریقوں کو اختیار کرتے ہوئے اپنی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے میں مدد ملے گی نیز دنیا بھر کے سائنسدانوں کے مابین متعلقہ معلومات کے تبادلے میں بھی مدد ملے گی۔ حمید اللہ جان آفریدی نے مزید کہا کہ گلوبل وارمنگ اور موسمی تبدیلیوں نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے تاہم پاکستان اس حوالے سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے۔ وفد نے ماحول کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے اور ماحولیاتی تباہ کاریوں کا سبب بننے والے ایشوز کو اجاگر کرتے ہوئے وزارت ماحولیات کے کردار کو سراہا۔ ملاقات کے دوران زرعی شعبے میں ترقیاتی سرگرمیوں کو مزید فروغ دینے کےلئے مختلف تجاویز وآراءپیش کیں۔ زرعی ماہرین کے وفد نے پاکستان کے زرعی شعبے کی ترقی کےلئے اپنے پختہ عزم کا اظہار کیا۔

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated.\nBasic HTML code is allowed.

Latest Blog

  • SEE 14 Photos

     Student Engineering Exhibition 2014 (SEE’14)  PhotosRelated Posts:Student Engineering Exhibition 2014 SEE’14SENTEC 2013 in PhotosBiogas Plant Running a Tubewell PhotosNAYS Photo Contest Result and EnteriesSEE14 Junior and Senior ProjectsDesign Competition Video

مقبول خبریں اور مضامین