Share Your Writing

Write your stories on Pakistan Science Club Blog!

Write your stories on Pak Science Club Blog and Portal

Featured Project

Saturday, 20 August 2011 18:09

خلائی سیاحت: خلاء میں محو گردش ہوٹل اور خلائی ٹیکسیاں

Rate this item
(1 Vote)
خلائی سیاحت: خلاء میں محو گردش ہوٹل اور خلائی ٹیکسیاں - 5.0 out of 5 based on 1 vote
خلائی سیاحت: خلاء میں محو گردش ہوٹل اور خلائی ٹیکسیاں خلائی سیاحت: خلاء میں محو گردش ہوٹل اور خلائی ٹیکسیاں

روس کی ایک کمپنی 2016ء تک خلاء میں گردش کرنے والا ایک ہوٹل تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، جس میں سات افراد کے لیے رہائشی کمرے ہوں گے۔

اس بات کا اظہار رواں ہفتے ماسکو کے نواحی علاقے زہوکوفسکی میں منعقد ہونے والے ایک اہم فضائی شو میں اسٹال لگانے والی روسی خلائی کمپنیوں نے کیا۔

آر کے کے انرجیا کمپنی نے اپریل میں ناسا کے شٹل پروگرام کی بندش کے بعد ایک متبادل شٹل بنانے جبکہ اوربیٹل ٹیکنالوجیز نے خلاء میں ہوٹل کی تعمیر کی امید ظاہر کی۔ اس کے علاوہ سیاحوں کو چاند کے تاریک حصوں کی سیر کرانے اور 2030 ء تک مریخ پر لے جانے کے منصوبے بھی زیر غور ہیں۔

اوربیٹل ٹیکنالوجیز کے سربراہ سرگئی کوستینکو نے کہا، ’’خلاء کی سیاحت ایک حقیقی اور تیزی سے فروغ پانے والا کاروبار ہے۔ جو بھی پہلے نیا خلائی جہاز بنا لے گا وہ اس کے ثمرات سے مستفید ہوتا رہے گا۔

‘‘

امریکی شٹل پروگرام کے خاتمے کے بعد روس خلاء میں کاروباری سرگرمیاں بڑھانے کا سوچ رہا ہے

روس 2013 ء تک سیاحت کی ٹکٹیں فروخت نہیں کر سکتا۔ فی الوقت اس کے سویوز کیپسول میں سفر کرنے کی لاگت 5 کروڑ ڈالر ہے۔ روسی حکام کا کہنا ہے کہ تجارتی خلائی صنعت میں صف اول کی چار امریکی کمپنیوں میں سے کم از کم ایک کمپنی خلا نوردوں کو زمین کے نچلے مدار تک لے جانے کے لیے 2016 تک خلائی ٹیکسیاں تیار کر سکتی ہے۔

اوربیٹل ٹیکنالوجیز کے مطابق مجوزہ ہوٹل زمین سے اوپر 217 میل کی بلندی پر واقع ہو گا اور اس میں پانچ روزہ قیام کی لاگت دس لاکھ ڈالر تک ہو گی۔ اگرچہ یہ ہوٹل خلائی اسٹیشن کے مقابلے میں زیادہ آرام دہ ہوگا مگر سیاحوں کو بے وزنی کی کیفیت کے باعث خلائی غذا اور خلائی بیت الخلاء استعمال کرنے کی ضرورت پڑے گی۔

Source: http://www.dw-world.de/dw/article/0,,15331952,00.html

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated.\nBasic HTML code is allowed.

Latest Blog

  • Techno-Management Fest, TECH TRON’14

    NED University of Engineering & Technology presents National Level Techno-Management Fest, TECH TRON’14  It provides a challenging an excellent platform for showing the practicality of the tech-enthusiastic minds of today’s budding engineers .TECH TRON’s programs provide the strategies, tools and[…]

Science Summer Camp

Latest Video

  • Chicken inspired Engineers to invent Optical Image Stabilization Have you ever noticed how chickens and some other birds[…]

مقبول خبریں اور مضامین

  • Green Wall "عمودی باغ"
    Green Wall "عمودی باغ"  Article about Green Wall "عمودی باغ" in Urdu, Green Wall partially or completely covered with vegetation that includes a growing medium, such as soil ,…
  • World Cancer Day 4 Fab سرطان سے بچیں
    World Cancer Day 4 Fab سرطان سے بچیں It is possible to protect yourself from cancer,Researchers are aware of the fact that cancer is crucial reasons. Their stance that many cancer risks can…