Share Your Writing

Write your stories on Pakistan Science Club Blog!

Write your stories on Pak Science Club Blog and Portal

Sunday, 17 July 2011 15:46

پاکستان کی انسانی جینوم ڈی کوڈ کرنے میں کامیابی

Rate this item
(0 votes)

پاکستان کی انسانی جینوم ڈی کوڈ کرنے میں کامیابی

اکستانی سائنسدانوں نے جینیاتی تاریخ میں ایک نیا کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے جنییاتی مادے کا نقشہ تیار کرلیا ہے۔ اس حوالے سے نامور پاکستانی سائنسدان پروفیسر ڈاکٹر عطاء الرحمان جینوم ڈی کوڈ کیا گیا ہے۔

اس جینیاتی نقشے کی تیاری میں دس ماہ لگے ہیں اور اس پر چالیس ہزار ڈالر خرچ ہوئے ہیں۔ اس تاریخی کارنامے کے بعد پاکستان انتہائی چیدہ ممالک امریکہ برطانیہ چین جاپان اور بھارت کی صف میں شامل ہوگیا ہے۔

جامعہ کراچی کےبین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی وجینیاتی علوم کےسربراہ ڈاکٹر اقبال چوہدری نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ پروفیسر ڈاکٹر عطاالرحمٰن وہ پہلے پاکستانی ہیں جن کے جینیاتی مادے کا نقشہ دس ماہ کی کوششوں کے بعد پاکستانی سائنسدانوں نے تیار کیا ہے۔ اس کے ذریعے کسی بھی شخص کے بارے میں ہر طرح کی معلومات حاصل کی جاسکتی ہے کہ اس شخص کے آبا واجداد کا تعلق کہاں سے تھا؟ اسے کون کون سی بیماریاں لاحق ہوسکتی ہیں؟ اور کون کون سے دماغی پیچیدگیاں یا جسمانی تبدیلیاں واقع ہوسکتی ہیں؟

جنییاتی نقشہ تیار کرنے والے سائنس دان ڈاکٹر کامران عظیم کا کہنا ہے:’’ اس تحقیق کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ قبل از وقت امراض کی روک تھام ممکن ہوسکے گی۔

ڈاکٹر کامران کا مزید کہنا تھا کہ اس جینیاتی نقشے سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ پاکستان اور بھارت میں تیار ہونے والے جینیاتی نقشوں میں ستر اجزا یکساں ہیں جو کسی اور جین میں نہیں پائے جاتے، جبکہ ڈاکٹر عطا الرحمٰن کے جینیاتی نقشےسے یہ دلچسپ انکشاف ہوا ان کا ارتقائی دور یورپ سے شروع ہوا تھا۔

اس تحقیق میں ڈاکٹر پنجوانی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ساتھ بیجنگ جینومک انسٹیٹیوٹ نے بھی تعاون کیا ہے۔ تحقیقاتی ٹیم ڈاکٹر پنجوانی انسٹی ٹیوٹ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر کامران عظیم اور بیجنگ جینومک انسٹی ٹیوٹ کے ڈاکٹر یانگ ژانگ پر مشتمل تھی۔

سال دوہزار میں امریکہ میں پہلی بار کسی شخص کا جینیاتی نقشہ تیار کیا گیا تھا۔ پاکستان اس سائنسی منصوبے پر کام کرکے دنیا کا چھٹا ملک بن گیا ہے۔ اس میدان میں ترقی کے لیے وسائل اور جدید مشینوں کی ضرورت ہے تاکہ ملک کے اندر رہتے ہوئے اس طرح کی مذید تحقیق ممکن ہوسکے۔

‘‘

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated.\nBasic HTML code is allowed.

Search

Subscribe

Enter your email address:

Delivered by FeedBurner

Find us on Google+

Member Area





Latest Blog

  • Pakistan Science Club initiates Final Year Project (FYP) Video Library

    Pakistan Science Club initiates Final Year Project (FYP) Video Library. The key attributes behind every... more »Related Posts:PSC introduced a new websiteSEE14 Junior and Senior ProjectsDesign Competition VideoStudent Engineering Exhibition 2014 SEE’14PAKSC Launches Beta Version of Science Video Portal Onlinevolunteer[…]

مقبول خبریں اور مضامین