Share Your Writing

Write your stories on Pakistan Science Club Blog!

Write your stories on Pak Science Club Blog and Portal

Featured Project

  • Students Project: Infrared remote control fan regulator
    Students Project: Infrared remote control fan regulator Nfc institute of engineering and fertilizer’s research Faisalabad Group members Sohaib ud din ahmed Muhammad rizwan Awais karim Ali aoun bukhari Infrared remote control fan…
  • Homemade Emergency LED Light
    Homemade Emergency LED Light DIY Electronics: Homemade Emergency LED LightThis project (Emergency LED Light) made by very simple techniques and low cost component. Components List:1 0.33 ohm and 3…
Saturday, 09 April 2011 19:22

ٹورنٹ فائل شئیرنگ سسٹم

Rate this item
(0 votes)

ٹورنٹ فائل شئیرنگ سسٹم

تحریر: ملک بلال

ٹورنٹ ٹیکنولوجی فائل شئیرنگ سسٹم پی ٹو پی یعنی پیئر ٹو پیئرسسٹم کہلاتا ہے۔ یہ ایف ٹی پی یعنی فائل ٹرانسفر پروٹوکول سے مختلف سسٹم ہے۔
جون 1999 ءمیں شون فیننگ نامی ایک پروگرامر نے نیپسٹر نامی ایک سوفٹ وئیر کو متعارف کروایا۔ اس سوفٹ وئیر نے مارکیٹ میں ایک تہلکہ مچا دیا۔ اس سوفٹ وئیر کی مدد سے یوزرز ایک دوسرے کے کمپیوٹر سے گانے، فلمیں، اور دوسرا مواد ڈاو¿ن لوڈ یا اَپ لوڈ کرسکتے تھے۔ اس نئی قسم کے فائل شیئرنگ سسٹم کی مقبولیت بڑھتی گئی یہاں تک کے سن 2001ءکے اوائل میں نیپسٹر کے رجسٹر یوزرز کی تعداد چھبیس عشاریہ چار ملین یوزرز تک پہنچ گئی تھی۔ جولائی 2001ءمیں ایک عدالتی جنگ کے فیصلے کے نتیجے میں نیپسٹر کو اپنی سروسز بند کرنی پڑیں اور یوں فائل شئیرنگ سسٹم کے ایک سنہرے دور کا خاتمہ ہوا۔
نیپسٹر کی موت کے بعد بھی پی ٹو پی کی مقبولیت کم نہ ہوئی اور ایک دوسرے سوفٹ وئیرکازا نے نیپسٹر کی جگہ لے لی۔ کازا کو ایک کاپی رائٹ باڈی بوما یا سٹمرا کی جانب سے عدالتی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑا مگر اس مرتبہ قسمت کمپیوٹر یوزرز کے ساتھ تھی، کئی ماہ کی کاروائی کے بعد عدالت نے کازاسوفٹ وئیر اور اس کی سروسز کو غیر قانونی قرار دینے سے انکار کرتے ہوئے اس سوفٹ وئیر کے استعمال کو جائز قرار دیا۔ ہم کازا اور نیپسٹر کو ابتدائی دور کے پی ٹو پی سوفٹ وئیرز میں شمار کرتے ہیں۔ ان سوفٹ وئیر کی مدد سے کمپیوٹر یوزرز کواپنے مطلوبہ گانے، فلمیں یا دیگر سوفٹ وئیر ڈاو¿ن لوڈ کرنے کے لیئے ہفتوں کا انتطار نہیں کرنا پڑتا تھا بلکے یہ کام دنوں میں مکمل ہوجاتا تھا۔
ایف ٹی پی سسٹم میں آپ فائل ڈاﺅن لوڈکرنے کے لیئے ڈائریکٹ ایک سرور سے کنیکٹ ہوتے ہیں اور اگر وہ سرور بند ہو یا خراب ہو جائے تو آپ اپنی مطلوبہ فائل حاصل نہیں کرپاسکتے۔اس طرح اگر ایک ہی سرور پر کسی برے سائز کی ایک مخصوص فائل ڈاو¿ن لوڈ کرنے کے لیئے ایک ہی وقت میں سینکڑوں یا ہزاروں لوگ کنیکٹ ہوجائیں تو سسٹم س±ست ہو جاتا ہے بلکے بعض اوقات اور لوڈ ہو کر عارضی طور پر بیٹھ (بندہو) جاتا ہے۔ اگرچہ ٹیکنولوجی کی ترقی کے باعث اب ایسا کم ہوتا ہے مگر ونڈوز ایکس پی کے سروس پیک ٹو کی ڈاو¿ن لوڈنگ کے دوران اس قسم کی شکایات س±نی گئی تھیں۔ ایف ٹی پی پروٹوکول میں آپ کی ڈاو¿ن لوڈنگ کی اسپیڈ کا تعلق آپ کی کنکشن کی اسپیڈ اور سرور کی اسپیڈ پر منحصر ہوتی ہے۔
ٹورنٹ فائل سسٹم میں آپ بجائے کسی ایک سرور مشین کے بجائے درجنوں بلکے سینکڑوں کمپیوٹرز سے کنیکٹ ہوتے ہیں. یہ مختلف کمپیوٹرز بیک وقت ایک یا کئی فائلز ڈاو¿ن لوڈ یا اَپ لوڈ کرہے ہوتے ہیں۔ ان کمپیوٹرز سے کنیکٹ ہونے کے بعد آپ کا کمپیوٹر بھی اس نطام کا حصہ بن جاتا ہے، گویا آپ کا کمپیوٹر بھی بیک وقت ایک یا مختلف فائلز ڈاو¿ن لوڈ یا اَپ لوڈ کرنے لگتا ہے۔اس طریقہ کار کی وجہ سے کسی ایک کمپیوٹر پر بوجھ نہیں پڑتا بلکے اس عمل کے نتیجے میں ڈاو¿ن لوڈ یا اَپ لوڈ کرنے کی رفتار بڑھ جاتی ہے۔ ٹورنٹ کے ذریعے ڈاو¿نلوڈنگ کرنے کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ ڈاو¿نلوڈنگ کے دوران اگر آپ کا انٹر نیٹ کسی بھی وجہ سے ڈس کنیکٹ ہو جاتا ہے یا کمپیوٹر کسی وجہ سے آف ہو جاتا ہے تو آپ کو دوبارہ شروع سے ڈاو¿نلوڈنگ نہیں کرنی پڑے گی۔ بس آپ متعلقہ سافٹ وئیر رن کریں اور وہ اسی پوائنٹ سے ڈاو¿نلوڈنگ شروع کر دے گا جہاں سے اس کا رابطہ منقطع ہوا تھا۔
ٹورنٹ استعمال کرنے کے لئے مختلف سافٹ وئیرز انٹرنیٹ پر موجود ہیں جنہیں آپ ڈاو¿نلوڈ کر کے استعمال کر سکتے ہیں۔ یو ٹورنٹ نامی سوفٹ وئیر استعمال کر میں وہ تمام خوبیاں موجود ہیںجو ایک اچھے ٹول میں ہونی چاہئیں۔ اسے انسٹال کرنے کے لئے صرف ایک ایم بی کی ہارڈ ڈسک اسپیس درکار ہوتی ہے اور یہ سسٹم کی ریسورسس بھی بہت کم استعمال کرتا ہے۔ اس کے علاوہ بھی بہت سے سوفٹ وئیرز ہیں۔ جیسے فلیش گیٹ ,مینیجر ڈاﺅن لوڈ فری, ایزیوریس, لورڈ بیٹ, کومٹ بیٹ وغیرہ،ضرورت کے مطابق کوئی بھی سوفٹ ویئر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
ٹورنٹ فائل ٹریکر ز کی انفورمیشن پر مشتمل ایک چھوٹی سی فائل ہوتی ہے اس فائل کا ایکسٹینشن ٹورنٹ ہوتا ہے۔ اس فائل کو ڈاو¿ن لوڈ کرتے وقت ڈیفالٹ ٹورنٹ کلائنٹ آٹومیٹک ہی ک±ھل جاتا ہے اور کچھ ہی لمحوں میں مطلوبہ فائل ڈاو¿ن لوڈ ہونا شروع ہوجاتی ہے۔
جب آپ ٹورنٹ استعمال کرنا شروع کریں گے تو آپ کو بہت سی نئی اصطلاحات سے واسطہ پڑے گا جو آپ کے لئے نئی ہوں گی۔ذیل میں دی گئی اصطلاحات کا جاننا ٹورنٹ استعمال کرنے والوں کے لیئے ضروری ہے۔
سیڈرز سے م±راد ہے جو وہ لوگ جو کسی فائل کو اَپ لوڈ کریں۔ لیچرز سے م±راد ہے جو کسی فائل کوڈاو¿ن لوڈ کرے۔ پیرز سے م±راد ہے جو کسی فائل کوبیک وقت اَپ لوڈ اور ڈاو¿ن لوڈ کرے۔ ٹریکرزسے مراد ہے نگرانی کا نظام جو یہ چیک رکھتا ہے کے کس یوزر کا پاس مکمل فائل اور کس کے پاس ادھوری؟
ریشو شیئرنگ بہت اہم چیز ہے۔ ریشو سے مراد ہے ہر یوزر نے جتنی مقدار میں فائل کا مکمل یا ادھورا حصہ ڈاو¿ن لوڈ کیا ہے ا±سے ا±تنا ہی حصہ دوسرں کے ساتھ بھی شئیرہو یعنی اتنی ہی مقدار میںمطلوبہ فائل اپ لوڈ ہو۔
یہ ممکن ہے کہ جب کوئی ٹورنٹ کلائنٹ سوفٹ وئیر انسٹال کرے تو ا±س کے ساتھ سپوئی وئیر/ٹروجن ہارس بھی انسٹال ہوجائے، لہذا ہمیشہ مستند سائیٹس کا ہی انتخاب کیا جائے۔ اور اپنے کمپیوٹر میں کوئی اچھا اینٹی وائرس اپڈیٹ کر کے استعمال کریں۔آپ کے ریشو کا تناسب1.00 ہونا چاھیئے اگر یہ اس سے کم ہو تو بعض ویب سائیٹس آپ کو بلاک کردیں گی۔
بعض اوقات مکمل فائل ڈاو¿ن لوڈ ہونے کے بعد معلوم ہوتا ہے کے وہ جعلی فائل ہے لہذا ٹورنٹس کے بارے میں دیئے گئے دیگر یوزرز کے ریمارکس بھی پڑھ لیا کریں۔ سیڈرز کی تعداد جتنی زیادہ ہو گی آپ کی فائل اتنی ہی جلدی ڈاو¿نلوڈ ہو گی

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated.\nBasic HTML code is allowed.

Latest Blog

  • Techno-Management Fest, TECH TRON’14

    NED University of Engineering & Technology presents National Level Techno-Management Fest, TECH TRON’14  It provides a challenging an excellent platform for showing the practicality of the tech-enthusiastic minds of today’s budding engineers .TECH TRON’s programs provide the strategies, tools and[…]

Science Summer Camp

Latest Video

  • Girl Invented smart device that makes clean water and power at The same time A 17-Year-Old girl invented Smart Device (Portable Photocatalytic Electricity Generation[…]

مقبول خبریں اور مضامین