Share Your Writing

Write your stories on Pakistan Science Club Blog!

Write your stories on Pak Science Club Blog and Portal

Saturday, 09 April 2011 19:03

م رل واٹر کے ام پرجراثیم زدہ پا ی کی فروخت

Rate this item
(1 Vote)
م رل واٹر کے ام پرجراثیم زدہ پا ی کی فروخت - 5.0 out of 5 based on 1 vote

م رل واٹر کے ام پرجراثیم زدہ پا ی کی فروخت

لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان کے صوبہ پنجاب میں منرل واٹر کے نام پر جراثیم زدہ پانی کی فروخت کی جا رہی ہے۔ متعدد کمپنیاں بڑی خوبصورتی سے عام اور جراثیم زدہ پانی کو پلاسٹک کی بوتلوں میں بند کر کے فروخت کر رہی ہیں جس سے کروڑوں لوگوں کی زندگی کو خطرہ ہے۔ پاکستان اسٹینڈنگ اینڈ کوالٹی کنٹرول کے ریکارڈ کے مطابق پنجاب بھر میں ایک بھی کمپنی ایسی نہیں ہے جو منرل واٹر مہیا کر رہی ہو، عام پانی کو پلاسٹک کی بوتلوں میں بھر کر منرل واٹر کا نام دے دیا جاتا ہے۔ اس خبر کا انکشاف قومی اسمبلی میں کئے جانے والے ایک سوال کے جواب کے دوران ہوا۔
پاکستان اسٹینڈنگ اینڈ کوالٹی کنٹرول کے مطابق پاکستان میں 82 فیکٹریوں کے علاوہ متعدد ایسی کمپنیاں کام کر رہی ہیں جوغیر قانونی ہیں اور پلاسٹک کی بوتلوں میں پانی کی فروخت کر رہی ہیں۔ پاکستان مین ریسرچ کے معروف اداری پی سی ایس آئی آر نے بھی متعدد دفعہ اپنی رپورٹس میں بعض کمپنیوں کے پانی کو مضر صحت کہا ہے۔ منرل واٹر کے نام پر مضر صحت پانی فروخت کرنے کی شکایات بڑھتی جا رہی ہیں اس کی وجہ جعلسازی کے خلاف روک ٹوک کے موئثر نظام کا نہ ہونا ہے دنیا کے اکثر ملکوں میں مضر صحت اشیاءفروخت کرنے پر عبرتناک سزائیں دی جاتی ہیں لیکن ہمارے ہاں جعلسازی کے ذریعے لوگوں کی صحت سے کھیلنے والے پوری طرح آزاد ہیں۔ ہمارے قانون ساز اداروں کو بھی اس قسم کے جرائم کے خلاف موثر قانون سازی کرنی چاہئے۔

Resource: Techbologytimes.pk

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated.\nBasic HTML code is allowed.

Latest Blog

  • SEE 14 Photos

     Student Engineering Exhibition 2014 (SEE’14)  PhotosRelated Posts:Student Engineering Exhibition 2014 SEE’14SENTEC 2013 in PhotosBiogas Plant Running a Tubewell PhotosNAYS Photo Contest Result and EnteriesSEE14 Junior and Senior ProjectsDesign Competition Video

مقبول خبریں اور مضامین