Home | Blog | Forum | Media & Events | Funding | Opportunities | Donate | Our Collaborators | Login

Home abdul
Abdul's Posts

الگ تھلگ رہنے والوں کی عمر کم ہوتی ہے
یونیورسٹی کالج لندن کی تحقیق کے مطابق طویل اور خوش و خرم زندگی کے لئے دو سروں سے میل جول ضروری ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ بعض لوگ تنہائی میں بھی خوش رہتے ہیں تاہم اسکا یہ مطلب نہیں کہ یہ تنہائی انہیں نقصان نہیں پہنچاتی ۔ دوسروں سے کٹ کر رپنے والوں کے دماغ پر رفتہ رفتہ ایسے منفی اثرات مرتب ہونا شروع ہوجاتے ہیں جن سے ان کی زندگی کا دورانیہ کم ہوجاتا ہے۔

گنجے افراد اور امراض قلب کا خطرہ

جاپان میں37000کے قریب افراد پر کی گئی ایک تحقیق کے مطابق گنجے افراد میں امراض قلب کا شکار ہونے کا خطرہ بتیس فیصد زیادہ ہوتا ہے ۔تحقیقی ٹیم کے رکن ڈاکٹر ٹومو ہیڈ یمادا کے مطا بق وہ افراد جن کے بال جلد ہی جھڑ جائیں انہیں اپنے طرز زندگی پر نظر ثانی کرنے اور صحت مندانہ طریقے سے زندگی گزارنے کی ضرورت ہے ۔تاہم گنجے پن اور دل کی بیماریوں کے تعلق کے ثبوت اتنے ٹھوس نہیں جتنے کہ سگریٹ نوشی ،مٹاپے ،کولیسٹرول کی شرح یا فشار خون کے اس بیماری سے تعلق کے ہیں۔

بایونک مین

انسانی جسامت اور ساخت کی ہوبہو شکل میں تیار کئے گئے اس روبوٹک مین کو لندن کے سائنس میوزیم میں عام نمائش کے لئے بھی پیش کیا گیا ہے۔اسے روبوٹک ایکس کلٹن (ریکس) کا نام دیا گیا ہے ۔اس کی خاص بات جو اس کو سب سے جدا بناتی ہے وہ اسکا جسمانی نظام ہے جسے انسان کے اصلی اندرونی جسمانی نظام کی نقل کرتے ہوئے اس انداز میں بنایا گیاہے کہ وہ اپنا کام بھی سرانجام دیتے ہیں۔اس کے جسم میں مصنوعی ہاتھ ،پاﺅں ،ٹانگیں ،گردے ،دل ،پھیپھڑے ،شریانیں جبکہ کام کرنے کے قابل مصنوعی دل بھی ہے جس میں مصنوعی خون بھی دوڑتا ہے ۔اس کی تیاری میں ایک ملین ڈالر کی لاگت آئی ہے۔

خیالات کے ذریعہ پاسورڈ

بہت جلد پاس ورڈ ٹائپ کرنا ماضی کا قصہ بن جائیگاکیونکہ ایک نئی تحقیق میںیہ بات سامنے آئی ہے کہ اب خیالات کے ذریعے اپنے ای میل یا سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر لاگ ان ہونا بھی ممکن ہے ۔یو سی بیکر لے کی تحقیق کے دوران نیورواسکائی الیکٹرو فیلو گرام ہیڈ سیٹ کے ذریعے یوزر کے خیالات کی دماغی لہروں کو ریکارڈ کیا اور انہیں پاس ٹاٹس کے شکل میں محفوظ کرلیا ۔بعد ازاں انہیں کچھ وقفے کے بعد ایک بار پھر ہیڈ سیٹ پہنا کر دماغی لہروں کا محفوظ ڈیٹاسے موازنہ کیا تو 99فیصد کامیابی ملی ۔محقق جان چوانگ کے مطابق بہت جلد یہ ٹیکنالوجی سمارٹ فون میں آجائے گی ۔

<< Start < Prev 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 Next > End >>
Page 1 of 29